بشریٰ بی بی نے عدت کے دوران نکاح کا کیس چیلنج کردیا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے عدت کے دوران نکاح کا کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ بشریٰ بی بی کی جانب سے عدت کے دوران نکاح کے کیس کو چیلنج کردیا گیا ہے، رخواست گزار کے وکلا کی جانب سے کیس کو آج ہی سماعت کیلئے مقرر کرانے کی استدعا کی ہے، اس حوالے سے مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج ایسٹ کا 11 جنوری کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، بشریٰ بی بی اور ان کے قانون شوہر کیخلاف درخواست بدنیتی پر مبنی ہے، عدت کے دوران نکاح کے کیس کو خارج کرنے کا حکم دیا جائے، اس درخواست کے زیر التوا رہنے تک ٹرائل کورٹ کی کارروائی کو روکا جائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 14 دسمبر کو عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف عدت میں نکاح کا کیس قابلِ سماعت قرار دیا تھا، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے عدت میں نکاح کا کیس قابل سماعت قرار دیتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کیے، عدالت کی جانب سے بشریٰ بی بی کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا۔

بتایا جارہا ہے کہ غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت سول جج قدرت اللہ نے کی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کے قابلِ سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کیا، وکیل درخواست گزاررضوان عباسی نے کیس قابلِ سماعت ہونے یا نہ ہونے پر دلائل مکمل کیے، غیر شرعی نکاح کیس میں چاروں گواہان کے بیانات قلمبند ہوچکے ہیں۔ گزشتہ سماعت پر سول جج قدرت اللہ کی عدالت میں زیر سماعت بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف دوران عدت نکاح کیس میں بشری بی بی کی حاضری سے استثنی منظور کرتے ہوئے عدالت نے کیس کا جیل ٹرائل کرنے کیلئے رجسٹرار اسلام آبادہائیکورٹ کو خط لکھا تھا۔

مشہور خبریں۔

انگلینڈ کا 24 بلین ڈالر کا جوہری پاور پلانٹ تیار

?️ 21 جولائی 2022برطانوی حکومت نے بدھ کے روز مشرقی انگلینڈ کے سفوک میں 20

بھارت کی خطے میں بالاتری کی کوششیں 7 اور 10 مئی کو دفن کردیں۔ اسحاق ڈار

?️ 25 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے

افغانستان میں امن کے شراکت دار بننے کے لئے تیار ہیں: وزیر اعظم

?️ 22 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان

غزہ کے بارے میں ریاض میں اسلامی تعاون تنظیم کا غیر معمولی اجلاس

?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں: سعودی عرب آج ایران سمیت اسلامی تعاون تنظیم کے رکن

26 جون تا 19 اگست: بارشوں، سیلاب سے 707 افراد جاں بحق، 967 زخمی ہوئے

?️ 19 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)

سردارسلیمانی کی شہادت کی برسیکے موقع پرعراقیوں نے امریکی پرچم پیروں سے کچلا

?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:   قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراق میں

اگر اسٹیبلشمنٹ کہے کہ کسی معاملے میں دخل نہیں دیا تو یہ بات بھی سچ نہیں ہوگی

?️ 18 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے