🗓️
سچ خبریں: واٹس ایپ پر میسج کو ایڈٹ کرنے کے فیچر کے اعلان کے بعد اب کیپشن میسج ایڈٹ فیچر متعارف کروادیا گیا ہے۔
دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے مئی 2023 میں غلط میسیج کو ایڈٹ کرنے کا آپشن متعارف کروایا تھا لیکن یہ فیچر تصاویر کے ساتھ بھیجے جانے والے پیغامات پر لاگو نہیں ہوتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا بھی مصنوعی ذہانت کا استعمال
یعنی جب آپ تصاویر کے ساتھ کوئی غلط کیپشن لکھتے تھے تو اسے ایڈٹ کرنے کا آپشن موجود نہیں ہوتا تھا تاہم اب ایسا کرنا ممکن ہوگیا ہے۔
واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق صارفین اب تصاویر، جی آئی ایف (GIF)، ویڈیوز، دستاویزات بھیجنے کے دوران اپنے لکھے گئے کیپشن کو ایڈٹ کرسکتے ہیں۔
فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ
اس انقلابی فیچر سے فائدہ اٹھانے کے لیے صارفین بھیجی گئی تصاویر اور ویڈیوز کو سلیکٹ کرکے ایڈٹ کے آپشن پر کلک کریں گے جس کے بعد آپ کیپشن کو تبدیل یا ایڈٹ کرسکتے ہیں۔
فیچر کے مطابق صارفین کے پاس 15 منٹ کے اندر بھیجے گئے غلط میسیج یا کیپشن میسج کو ایڈٹ کرنے کا آپشن موجود ہوگا، تاہم اس کے بعد وہ غلط پیغام کو ایڈٹ نہیں کر پائیں گے۔
مزید پڑھیں: واٹس ایپ کا اب تک کا سب سے بڑا اور اہم فیچر پیش
اس فیچر سے قبل گزشتہ برس واٹس ایپ نے ڈیلیٹ کیے گئے میسیج کو واپس لانے کا فیچر بھی پیش کیا تھا، مذکورہ فیچر کے تحت غلطی سے ڈیلیٹ کیے گئے میسیج کو صارفین 30 سیکنڈ کے اندر اندر انڈو کرکے واپس لا سکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کیپشن میسیج ایڈٹ فیچر کو او ایس اور ڈیسک ٹاپ صارفین سمیت اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کروادیا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کے خلاف صیہونیوں کی غیر قانونی سزا
🗓️ 27 مارچ 2025سچ خبریں: صہیونی غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع کمال عدوان
مارچ
مرجع کے فتوے اور دوست ممالک کی مدد سے عراق خطرے سے بچا
🗓️ 14 فروری 2024سچ خبریں:عراق کے قومی سلامتی کے مشیر قاسم الاعرجی نے معاشرے میں
فروری
جانسن پر اعتماد ؛ سانس لینے کا ایک مختصر موقع
🗓️ 7 جون 2022سچ خبریں: برطانیہ کے وزیر اعظم رہنے والے وارث جانسن پیر کو
جون
پاکستان پر بھارتی میزائل حملے مودی حکومت کے ہندو توا ایجنڈے کا تسلسل ، حریت کانفرنس
🗓️ 7 مئی 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
مئی
عوام پاکستان پارٹی کے نام پر اعتراض؛ وجہ؟
🗓️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: ’ہم عوام پاکستان پارٹی‘ کے چیئرمین نے الیکشن کمیشن میں
جولائی
سینیٹ اجلاس: پیکا ترمیمی ایکٹ پر پی ٹی آئی اور صحافیوں کا احتجاج، ایون سے واک آؤٹ
🗓️ 27 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف اور
جنوری
میرواعظ عمر فاروق کا مساجد کو سماجی اصلاح کے مراکز بنانے پر زور
🗓️ 13 مارچ 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
مارچ
اسرائیل کی پیچیدہ صورتحال؛ شاباک کے سابق سرغنہ کی زبانی
🗓️ 29 اپریل 2024سچ خبریں: صیہونی خفیہ ادارے شاباک کے سابق سربراہ نے قابض حکومت
اپریل