دنیا کی پہلی اسمارٹ جائےنماز

اسمارٹ

🗓️

سچ خبریں:آپ نے اسمارٹ واچ، اسمارٹ ٹی وی اور اسمارٹ فون تو دیکھا ہی ہے لیکن اب پہلی بار مسلمانوں کے لیے اسمارٹ جائے نماز تیار کی گئی ہے جس کی ’تمام خصوصیات شرعی قوانین کے مطابق ہیں۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دنیا کی پہلی اسمارٹ جائے نماز بنانے والے عبدالرحمٰن صالح خامس نے جنیوا میں منعقدہ 48 ویں بین الاقوامی ایجادات کی نمائش میں سونے کا تمغہ بھی جیتا ہے۔

عبدالرحمٰن صالح کا تعلق قطر سے ہے، انہوں نے اس جائے نماز کو ’سجدہ‘ کا نام دیا ہے جو نو مسلم کو نماز سیکھنے اور اسے پڑھنے میں مدد فراہم کرنے کے لیے بنائی گئی ہے،یہ جائے نماز جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ آراستہ ایک قالین ہے جو نماز پڑھنے کے طریقے کے علاوہ دیگر اسلامی عبادات کے بارے میں رہنمائی فراہم کرنے کے لیے بنائی گئی ہے۔

اسمارٹ جائے نماز کے مؤجد کی ویب سائٹ کے مطابق جائے نماز میں ایل ای ڈی اسکرین، اسپیکرز نصب ہیں، جو نماز سیکھنے والوں کو انگریزی اور عربی زبانوں میں 25 سے زائد مختلف طریقوں سے نماز پڑھنا سکھائے گی،اسمارٹ جائے نماز کے ساتھ موبائل ایپلی کیشن کنیکٹ کرکے نماز سیکھنے والے مسلمان مخصوص عبادت اور اسکرین پر قرآنی آیات پڑھ کر نماز سیکھ سکتے ہیں۔

یہ جائے نماز ان لوگوں کے لیے ہے جو بغیر کسی پریشانی کے صحیح طریقے سے نماز پڑھنے کا طریقہ سیکھنا چاہتے ہیں۔ اسمارٹ جائے نماز کے استعمال کرنے سے اسکرین پر نماز پڑھنے کی تمام تر ہدایات سامنے آجائیں گی جو شریعت کی روشنی میں نماز کا درس دے گی۔ اس اسمارٹ جائے نماز میں ایل ای ڈی اسکرین نصب ہے جو مسلمانوں کو نماز پڑھنے کے دوران قرآن پاک پڑھنے اور حفظ کرنے میں مدد دے گی۔

مشہور خبریں۔

پاکستان نے یوکرین کو دفاعی آلات کی فراہمی کی منظوری نہیں دی

🗓️ 17 فروری 2023سچ خبریں:پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا نے آج اسلام

کیا غزہ میں جنگ کا دائرہ کاروسیع ہوگا ؟

🗓️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں:لبنان کے وزیر خارجہ عبداللہ بوحبیب نے کہا کہ صیہونی حکومت

اتنی نالائق اور بے کار اپوزیشن پہلے نہیں دیکھی: شیخ رشید

🗓️ 6 جون 2021اسلام آباد( سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ

بھارت میں انسانی حقوق کی شدید پامالیاں، امریکہ نے شدید تشویش کا اظہار کردیا

🗓️ 13 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) بھارت میں جب سے انتہاپسند مودی برسر اقتدار آیا

بنگلہ دیش میں سیاسی بحران کی وجوہات کیا ہیں؟

🗓️ 13 اگست 2024سچ خبریں: بنگلہ دیش میں سیاسی پیش رفت اب بھی عالمی خبروں

لبنان کے شہر صیدا کے داخلی راستے پر ایک کار پر اسرائیلی ڈرون حملہ

🗓️ 17 فروری 2025سچ خبریں: لبنانی میڈیا نے بتایا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے لبنان

ٹرمپ کو بھی نیٹو برداشت نہیں

🗓️ 19 جولائی 2023سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ویڈیو پیغام جاری کر کے جو

امریکہ میں شہید نصراللہ کی ٹی شرٹس کی فروخت پر عبرانی میڈیا چراغپا

🗓️ 25 دسمبر 2024سچ خبریں: Ynet نیوز سائٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق شہید یحییٰ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے