🗓️
سچ خبریں:فرانسیسی مظاہرین نے حکومتی عہدیداروں تک اپنی بات پہنچانےے کے لیے باورچی خانے کے سامان کا سہارہ لیا لیکن اپنے آپ کو جمہوریت کا گہوارہ کہلانے والا ملک عملی طور پر پتیلوں اور فرائی پنز کے ساتھ مظاہرہ بھی برداشت نہیں کر سکتا۔
کچھ دن پہلے پیرس کے شمال میں مظاہرین پتیلوں، فرائی پنز،پتیلے کے ڈھکنوں اور چمچوں سمیت بارچی خانے میں استعمال ہونے والے انواع اقسام کے سامان کے ساتھ سڑکوں پر اترے، یہ برتن اتنے زیادہ تھے کہ شہر کے ہر کونے میں ان کی آواز گونج رہی تھی، دی گارڈین اخبار کے مطابق، احتجاج میں برتنوں کو پیٹنے کی روایت کو بحال کیا گیا ہے کیونکہ مشتعل فرانسیسیوں نے میکرون کو اونچی آواز میں پیغام بھیجنے کے لیے کچن کی الماریوں پر دھاوا بول دیا اور ملک بھر کے وزراء کو باورچی خانے کے سامان کے مقابلے میں لا کھڑا کیا، بظاہر فرانسیسی مظاہرین نے اپنے احتجاج کی آواز کو حکومت تک پہنچانے کے لیے اس ہھتیار کا سہارا لیا جس کے بعد میکرون حکومت ان تمام برتنوں کو ضبط کرکے اس آواز کو خاموش کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ شائد اس طرح یہ جمہوری بحران ختم ہو جائے! اس لیے فرانسیسی پولیس نے مظاہرین کو ان برتنوں کے استعمال سے منع کر دیا ہے،اس سے قبل پولیس نے اعلان کیا تھا کہ اس نے مظاہرین کے برتنوں کو ضبط کرنے کا حکم دیا ہے، یہاں تک کہ پولیس افسران کی سوشل میڈیا پر ایسی تصاویر بھی پوسٹ کی گئی ہیں جو مظاہرین کو اپنے پتیلے حوالے کرنے کا حکم دے رہے ہیں،فرائی پن پر پابندی نے فرانسسیس صدر اور حکومت کی تضحیک کی، فرانسیسی کمیونسٹ پارٹی کے ترجمان نے کہا کہ انہیں فرائی پن پر پابندی کے قانون کا سامنا کرنے کی توقع نہیں تھی،گرین پارٹی کے اہم نمائندے سنڈرین روسو نے بھی سوال کیا کہ کیا ہم فرائی پن پر پابندی لگا کر جمہوری بحران پر قابو پا سکتے ہیں؟اس کے علاوہ بہت سے ذرائع ابلاغ نے مظاہرین کے ساتھ پولیس اور میکرون کے رویے پر تنقید کی۔
100 دن کی آخری تاریخ؛ یکطرفہ جنگ بندی
جیسا کہ پہلے ذکر کیا گیا ہے کہ احتجاج کا موضوع اس ملک میں ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافہ ہے، جسے میکرون حکومت نے ایک قانونی شق کا سہارا لے کر پارلیمنٹ میں ووٹنگ کے بغیر تبدیل کرنے کی کوشش کی۔ میکرون کے حکم کے مطابق فرانسیسی وزیر اعظم الزبتھ بورن نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 49 کے مطابق پنشن بل کی منظوری کے لیے فرانسیسی پارلیمنٹ میں ووٹنگ کی ضرورت نہیں ہے۔ چنانچہ فرانسیسی آئینی کونسل نے اس ملک میں ریٹائرمنٹ کی عمر 62 سے بڑھا کر 64 سال کرنے پر اتفاق کیا اور میکرون نے فوری طور پر اس کی منظوری دے دی، بلاشبہ میکرون کے متنازعہ منصوبے نے فرانسیسی حکومت کو بھی مواخذے کے دہانے پر پہنچا دیا، تاہم وہ بچ گئی، تین چوتھائی(74%) فرانسیسی شہریوں کا خیال ہے کہ ان کے ملک کے صدر نے سماجی غصے کو بھڑکانے کے خوف سے اصلاحات پر تیزی سے دستخط کیے جو ان کی غلطی تھی، اپنی خواہش پوری کر لینے کے بعد میکرون لوگوں کے احتجاج اور تحفظات کو نظر انداز کرتے ہوئے ٹیلی ویژن کی سکرین پر نمودار ہوئے اور 15 ملین ناظرین کے سامنے اپنے وزیر اعظم کو حکم دیا کہ وہ اگلے 100 دنوں کے اندر ملک میں امن بحال کریں اور پنشن اصلاحات کے مخالفین کو پرسکون کریں! فرانسیسی سیاست دان مارین لی پین کے مطابق فرانسیسی صدر نے ایسا کر کے اپنے اور عوام کے درمیان گہری خلیج پیدا کر دی ہے اور اب انہوں نے اپنے متنازعہ بل کے دفاع میں 100 دن کا جال پھینکا تاکہ اپنی ہی لگائی ہوئی آگ پر پانی ڈال سکیں، اس سلسلے میں فرانسیسی اخبار لی مونڈے نے میکرون کو بحران کا صدر قرار دیتے ہوئے اپنے اداریے میں ذکر کیا کہ میکرون کا طریقہ ہر وقت اور کسی بھی بحران کے وقت، خواہ وہ غیر ملکی (COVID-19 اور یوکرین میں جنگ) یا ملکی (پیلی واسکٹ اور ریٹائرمنٹ) صحیح نہیں رہا ہے، وہ طوفان گذرنے کے بعد بولتے ہیں،میکرون کی تقریر نشر ہونے کے بعد، لوگ اپنے احتجاج کے اظہار کے لیے ایک بار پھر سڑکوں پر آئے اور دارالحکومت اور فرانس کے دیگر بڑے شہروں میں پرآشوب رات گذری ایسا لگتا ہے کہ وزیر اعظم کے مشن کے بعد عوام کا غصہ کم نہیں ہوا، جیسا کہ بستا نیوز ویب سائٹ نے لکھا کہ ملک میں امن بحال کرنے کے لیے میکرون کی 100 دن کی ڈیڈ لائن یکطرفہ جنگ بندی کے اعلان کے مترادف ہے۔
میکرون کی مقبولیت میں کمی
پنشن بل کی منظوری کے دوران میکرون نے ظاہر کیا کہ وہ اپنے اہداف کو حاصل کرنے اور اپنے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے عوامی مطالبات کو چھوڑنے اور قانون کو نظرانداز کرنے کے لیے بھی تیار ہیں، ایکسپریس میگزین نے اپنی ایک رپورٹ میں میکرون کو جبری اقدامات کا صدر قرار دیتے ہوئے لکھا کہ جب انہوں نے اعلان کیا کہ پنشن قانون میں اصلاحات ایک مجبوری تھی اور اس سے بہتر طریقے سے عمل درآمد نہیں کیا جا سکتا تھا، تو یہ اس سے مختلف تصویر تھی۔ جو وہ سیاسی منظر نامے میں ہمیشہ دکھاتے ہیں ،ایسا لگتا ہے کہ فرانس کے صدر نے اپنی حالیہ تقریر میں اپنے دوسرے پانچ سالہ صدارتی منصوبے کے دیگر پہلوؤں پر توجہ مرکوز کرنے اور ان اصلاحات کو انجام شدہ قرار دینے کی کوشش کی، اس وقت جبکہ میکرون بطور صدر اپنی دوسری مدت میں ہیں،اپنی مقبولیت صرف 26% رہ جانے کے ساتھ اس کی سب سے کم سطح کا تجربہ کر رہے ہیں۔
خلاصہ
فرانسیسی حکومت نے پنشن قانون میں اصلاحات کے خلاف کئی مہینوں کے عوامی مظاہروں کی پرواہ کیے بغیر، ان متنازعہ اصلاحات کو نافذ کرنے کے لیے حتمی اقدامات کیے اور ملک کو ایسے مظاہرین کے ساتھ بدترین جمہوری بحران میں ڈال دیا اور ان لوگوں کے سامنے لا کھڑا کر دیا جن کی آواز کہیں تک نہیں پہنچتی اور وہ سیاسی مخالفین سےتنگ آ چکے ہیں۔ مؤرخ پیر روزانوولون کے مطابق قانون کی توہین کے ساتھ حکومت کے اقدامات نے فرانس کو الجزائر کی جنگ کے خاتمے کے بعد بدترین جمہوری بحران میں ڈال دیا ہے،اس کے علاوہ فرانسیسی حکومت اور پولیس کے مظاہرین کے ساتھ سلوک نے ایک بار پھر ظاہر کر دیا کہ نام نہاد جمہوریت کا گہوارہ ملک میں یہ ایک جعلی تصور سے زیادہ کچھ نہیں،اس لیےکہ جمہوریت سے لے کر آزادی اور انسانی حقوق تک کے عوامی تصورات کا دوہرا اطلاق ہوتا ہے۔
مشہور خبریں۔
نصراللہ نے صیہونیوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا
🗓️ 9 جون 2021سچ خبریں:رائے الیوم نے اپنے اداریے میں لکھاکہ لبنان میں حزب اللہ
جون
فردوس نقوی نےاسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا
🗓️ 29 جون 2021کراچی(سچ خبریں) پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی نے اپنی اسمبلی
جون
ڈونلڈ بلوم کی یوسف رضا گیلانی سے ملاقات، پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات کے حوالے سے پُر امید
🗓️ 25 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا
اپریل
امریکی حکام کے تائیوان دورے جاری
🗓️ 31 اگست 2022سچ خبریں:چین کے احتجاج کے باوجود امریکی ریاست ایریزونا کے گورنر تائیوان
اگست
لاہور: 2 کروڑ روپے تاوان کیلئے نوجوان کو اغوا کرنے والے 6 پولیس اہلکاروں پر مقدمہ
🗓️ 7 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور کے تھانہ گرین ٹاؤن کی پولیس نے نوجوان
نومبر
بلوچستان میں شدید بارشوں کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 22 ہوگئی
🗓️ 28 اپریل 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں گرچ
اپریل
بلوچستان میں ہونے والی سیاسی پیش رفت نے ملکی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے
🗓️ 15 ستمبر 2021کوئٹہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں ہونے والی بڑی سیاسی
ستمبر
پاکستان، افغانستان میں دیرپا امن و استحکام کا خواہاں ہے: وزیر خارجہ
🗓️ 14 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے تاجکستان میں ایس
جولائی