پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپہ،وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت سے 3 فروری کو جواب طلب

🗓️

لاہور: (سچ خبریں) پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپہ،لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت سے 3 فروری کو جواب طلب کر لیا،آئی جی پنجاب کو سنیئر پولیس افسر کو ریکارڈ کے ساتھ پیش کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے گھر چھاپہ مارے اور پولیس کے ہراساں کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور نے چیمبر میں درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت سے 3 فروری کو جواب طلب کر لیا جبکہ ایف آئی اے،اینٹی کرپشن اور آئی جی پنجاب سے بھی 3 فروری کو جواب طلب کر لیا گیا ہے۔ عدالت نے فریقین سے مقدمے کا ریکارڈ اکٹھا کرنے کی ہدایت کر دی،لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو سنیئر پولیس افسر کو ریکارڈ کے ساتھ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے،پرویز الٰہی سابق وزیراعلٰی ہیں جنہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،مقدمے کے بغیر کسی کے گھر پر چھاپہ قانون کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پولیس کو ہراساں اور چھاپوں کرنے سے روکے،کوئی مقدمہ درج ہے تو پولیس ریکارڈ فراہم کرے۔ یاد رہے کہ پولیس نے مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپہ مارا،پولیس کی جانب سے گجرات میں چوہدری پرویز الٰہی کی رہائش گاہ کنجاہڑی ہاؤس پر چھاپہ مارا گیا،اس دوران پولیس کی درجنوں گاڑیوں اور سینکڑوں اہلکاروں نے رہائش گاہ کو گھیرے میں لے لیا، جب کہ پولیس کی کچھ گاڑیاں رہائش گاہ کے قریب بھی گشت کرتی رہیں۔

پولیس نے بھی اب اس حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہیٰ کے گھر پر چھاپہ چوہدری وجاہت کی گرفتاری کے لیے مارا گیا،چوہدری وجاہت کے گھر پر نہ ہونے کے باعث اہلکار تلاشی کے بعد واپس لوٹ گئے۔

مشہور خبریں۔

جیل اصلاحات سے متعلق کمیٹی میں پی ٹی آئی کی حامی خدیجہ شاہ بھی شامل

🗓️ 3 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے پنجاب

سعودی ولی عہد کے بیرون ملک اپنے مخالفین کو ختم کرنے کے لیے 24 ملین ڈالر مختص

🗓️ 15 اگست 2022سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی ولی عہد

بغداد اور آنکارا سعودی راہداری کو تبدیل کرنے کی کوشش میں

🗓️ 21 مارچ 2024سچ خبریں:عبرانی اخبار گلوبز کے تجزیہ کار ڈین سیموئل ایلمس نے اپنے

فرانس میں مسلسل وسیع ہڑتالیں/20 سے 30% پروازیں منسوخ

🗓️ 16 فروری 2023سچ خبریں:فرانس کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ایوی ایشن نے اعلان کیا

وزیر خارجہ کا  کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان

🗓️ 11 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیریوں کے حق خود

مغربی ممالک کی دوسروں کو جمہوریت کا درس دینے کی کوشش کرنے کا حق ہے؟روسی سفارتکار

🗓️ 19 مارچ 2024سچ خبریں: روس کی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری نے اس ملک

امریکی مخالفت کے باوجود صدر آصف زرداری کا ایران کے ساتھ مضبوط اقتصادی تعلقات پر زور

🗓️ 30 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان اور

وزیراعظم کے معاون خصوصی نےاستعفی دینے کی دھمکی دے دی

🗓️ 24 اپریل 2021بلوچستان(سچ خبریں) بلوچستان اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے