برطانیہ میں پولیس کو مزید اختیارات دینے کے خلاف خواتین کا شدید احتجاج، متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا

برطانیہ میں پولیس کو مزید اختیارات دینے کے خلاف خواتین کا شدید احتجاج، متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا

🗓️

لندن (سچ خبریں)  برطانیہ میں پولیس کو مزید اختیارات دینے کے خلاف خواتین نے شدید احتاج کرتے ہوئے اس قانون کو ظلم اور زیادتی قرار دیا جس کے بعد پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ میں پولیس کو مزید اختیارات دینے کا بل پیش کر دیا گیا جس کے خلاف خواتین نے پارلیمنٹ کے باہر بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا اور بل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

برطانیہ میں پولیس اہلکار کے ہاتھوں خاتون کے ساتھ زیادتی اور قتل کے بعد سے مظاہروں کے سلسلہ جاری ہے، پارلیمنٹ میں مظاہروں کے حوالے سے پولیس کو مزید اختیارات دینے کا بل پیش کردیا گیا، خواتین نے پارلیمنٹ کے باہر بل کو ختم کرو  اور ہماری حفاظت کون کرے گا کے نعرے لگائے۔

خواتین مظاہرین نے وزیراعظم ہاؤس اور پولیس ہیڈ کوارٹرز کا بھی گھیراو کیا، برطانوی خواتین میں پولیس کو مزید اختیارات دینے سے متعلق بل پر تحفظات ہیں، جس کے سبب نیا تنازع کھڑا ہو گیا ہے، مظاہرین کی بڑی تعداد نے ہاتھوں میں بینز ر اٹھا کر بل کے خلاف شدید نعرے بازی کی جس کے بعد پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ میں پیش بل منظور ہونے کی صورت میں پولیس کو مظاہروں کا وقت طے کرنے، رہائشی افراد کی شکایت پر مظاہرے ختم کرنے کا اختیار حاصل ہوجائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل برطانیہ میں پولیس افسر کے ہاتھوں خاتون کے مبینہ قتل پر ہزاروں افراد نے احتجاج کیا جس کے بعد لندن پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں، مظاہرین کا پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پولیس کو اپنے فعل پر شرمندہ ہونا چاہئیے۔

مظاہرین نے اس واقعہ کے بعد تنہا سفر کرنے پر عدم تحفظ کا بھی اظہار کیا ہے، پولیس نے مظاہرین کو قابو کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے متعدد افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گرفتار کرلیا۔

مشہور خبریں۔

اردگان کے مخالفین کا ترکی میں قبل از وقت انتخابات پر اصرار

🗓️ 6 فروری 2025سچ خبریں: استنبول اور آنکارا میں اردگان کے ناقدین نے ان دنوں

پورا متحدہ عرب امارات ہماری زد میں ہے:یمنی وزیر اطلاعات

🗓️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:یمن کی قومی سالویشن حکومت کے وزیر اطلاعات ضعیف اللہ شامی

اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری نے شام کی خودمختاری کی خلاف ورزی کرنے والی قرارداد میں توسیع کا مطالبہ کیا

🗓️ 21 جون 2022سچ خبریں:   شام کی سرحد پر بین الاقوامی سرحدی مشن کی دمشق،

Five fintech sectors expected to grow fast in next five years

🗓️ 24 جولائی 2021 When we get out of the glass bottle of our ego

غزہ میں دوہرے معیار کا الزام

🗓️ 9 نومبر 2023سچ خبریں:Ursula von der Leyen نے برسلز میں یورپی یونین کے سفیروں

فلسطینیوں کے ایک حملے میں کتنے صیہونی فوجی ہلاک ہوئے؟

🗓️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں: جہاں تل ابیب نے غزہ میں اپنے فوجیوں کی ہلاکتوں

خیبرپختونخواہ حکومت کا کسانوں کو مفت بیج فراہم کرنے کا اعلان

🗓️ 24 فروری 2025پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخواہ حکومت کا کسانوں کو مفت بیج فراہم کرنے

بنگلہ دیشی پاسپورٹ میں تبدیلی کا معاملہ، وزارت خارج نے تنازع کے بعد وضاحت پیش کردی

🗓️ 24 مئی 2021ڈھاکا (سچ خبریں) حال ہی میں بنگلہ دیش نے اپنے پاسپورٹ میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے