چیئرمین سینیٹ کا اہم بیان، برابری کی بنیاد پر ہاؤس چلایا جائے گا

چیئرمین سینیٹ کا اہم بیان، برابری کی بنیاد پر ہاؤس چلایا جائے گا

🗓️

کراچی(سچ خبریں) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نےاہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ برابری کی بنیاد پر ہاؤس چلایا جائے گااور احساس محرومی کو ختم کیا جائے گا،میرا عہدہ قوانین بنانا ہے اور اگر اپوزیشن کو کوئی اعتراض ہے تو اس کا راستہ عدالت ہے وہ عدالت جا سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دوسری بار چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے کے بعد صادق سنجرانی کراچی پہنچے اور  مزار قائد پر حاضری دی  ، اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی بھی ان کے ہمراہ موجود  تھے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نےایوان میں موجود تمام جماعتوں کو ایک ساتھ لیکر چلنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے  اور کہا ہے کہ میرا عہدہ قوانین کو بنانا ہے اور میں فاٹا سمیت دیگر صوبوں کے لئے آواز بلند کرتا ہوں اور آگے بھی کرتا رہوں گا۔

مزار قائد آمد پرچیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے فاتحہ خوانی کی اور ملک کی سلامتی کی دعائیں مانگی بعد ازاں دونوں شخصیات نے مہمانوں کی کتاب مین اپنے تاثرات درج کئے۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہناتھا کہ ایک بار پھر ایوان بالا کا چیئرمین منتخب کرانے پر تمام اراکین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور  جیسے سہل انداز میں ایوان بالا کو چلایا ، ویسے ہی چلاؤں گا اور ایوان میں موجود تمام جماعتوں کو ساتھ لیکر چلوں گا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا مزید کہناتھا کہ نتائج پر پریزائڈنگ آفیسر نے رولنگ دے دی ہے ، اپوزیشن کو اعتراض ہے تو عدالت جائے ،   میرا عہدہ قوانین کو بنانا ہے اور میں فاٹا سمیت دیگر صوبوں کے لئے آواز بلند کرتا ہوں اور آگے بھی کرتا رہوں گا۔

صادق سنجرانی نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ برابری کی بنیاد پر ہاؤس چلایا جائے گا اور احساس محرومی کو ختم کیا جائیگا جبکہ احساس محرومی کو ختم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کراچی کے مسائل کو حل کریں گے۔صادق سنجرانی کا کہناتھا کہ سینیٹ میں جب بھی کوئی بل آئے گا تو قوم کے مفاد میں جو بہتر ہوگا وہ فیصلہ کرینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ آنے والی نسلوں کو قائد اعظم کی جدوجہد سے سیکھنا چاہیے۔اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین مرزا محمد آفریدی کا کہنا تھا کہ آزاد حیثیت میں سینیٹر بنا تھا اب پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرچکا ہوں اور یہ بات طے ہےکہ ایوان کی کارروائی کسی بھی جگہ چیلنج نہیں ہوسکتی۔

مشہور خبریں۔

Kuta Offers Many Hotspots for People with Alternative Lifestyles

🗓️ 9 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

ملک میں دبئی اور نیویارک کی طرح عمارتیں بنائی جائیں گی

🗓️ 2 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اب شہر مزید پھیلیں گے نہیں، بلکہ اوپر جائیںگے،اسلام

شارخ خان 2023 میں کتنا کما سکتے ہیں ؟

🗓️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں: بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان 2018 میں

امریکہ کب تک تھامے گا صیہونیوں کو؟

🗓️ 11 جولائی 2023سچ خبریں:امریکی فضائیہ اور صیہونی حکومت نے تزویراتی اہداف کو نشانہ بنانے

پاکستان کی بھارت سے فتح پر شہریوں کا جشن، ریلیاں، فوجی جوانوں پر پھول نچھاور

🗓️ 10 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاک بھارت سیزفائر اور فتح کے بعد مختلف

امریکہ سے اسرائیل: ہم غزہ میں جنگ بندی کو فوجی کارروائیوں پر ترجیح دیتے ہیں

🗓️ 10 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی کابینہ کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی

دنیا جارحوں کو جواب دینے کے ہمارے قانونی حق کو تسلیم کرتی ہے : یمن

🗓️ 26 جنوری 2022سچ خبریں:   یمنی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے وزیر خارجہ ہشام شرف نے

کامیابی کے لئے پرامید ہیں:چوہدری پرویز الٰہی

🗓️ 13 اپریل 2022لاہور:(سچ خبریں) پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے حکومتی اتحاد کے امیدوار چوہدری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے