اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ماسک کی پابندی لازمی

اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ماسک کی پابندی لازمی

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ  نے اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ماسک کی پابندی لازمی قرار دے دی ہے، ضلعی انتظامیہ نوٹیفیکیشن کے مطابق اسلام آباد میں نافذ کردہ دفعہ 144 کے تحت عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی ہوگا جبکہ سرکاری و غیر سرکاری دفاتراور پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  تجارتی مراکز صبح 8 سے رات 10 بجےتک کھولنے کی اجازت ہوگی جبکہ تفریحی مقامات اور پارکس شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے۔خیال رہے گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر بھی عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں جبکہ گزشتہ روز وفاق میں ایک روز میں کورونا کے 402 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ماسک نہ پہننے والے شہریوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی اور تمام متعلقہ اداروں کو دفعہ 144 کے نفاذ کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیاہے جبکہ اسلام آباد میں تمام نجی تعلیمی ادارے بھی 28 مارچ تک بند رہیں گے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیشِ نظر 3 سب سیکٹرز سیل کردئے  ہیں جبکہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق سیل کیے جانے والے سب سیکٹرز میں آی-8 ، ایف -11 اور آی – 10 شامل ہیں اور ان سب سیکٹرز میں کاروباری علاقوں اور پارکس کو جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مکمل بند رکھا جائے گا۔

ڈی سی اسلام آباد کے مطابق تہوار ، اجتماعات کو جاری این او سی واپس لے لیے گئے ہیں اور کسی کو انڈر گراؤنڈ سرگرمی کی بھی اجازت نہیں ہوگی جبکہ حمزہ شفقات کے مطابق کھلے مقامات پر 300 افراد کے اجتماع پر صرف 2 گھنٹے کے لیے اجازت ہوگی اور دفاتر کو 50 فیصد سے زیادہ عملہ بلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

واضح رہے این سی او سی کے مطابق کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5 سے 6 فیصد تک ہوگئی ہے اور پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے بڑے شہروں میں مثبت کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جبکہ وفاق کی تمام اکائیاں ایس اوپیزپر سختی سے عملدرآمد کے لیےفوری اقدامات کریں۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل ابو مازن کی زیر قیادت فلسطینی اتھارٹی کو مضبوط کرنے کی کوشش کیوں کر رہا ہے؟

🗓️ 1 دسمبر 2021سچ خبریں:اگرچہ صدی کی ڈیل کی نقاب کشائی کے دوران صہیونیوں نے

اوپن بیلٹ انتخابات، حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے

🗓️ 7 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سینیت الکشن اوپن بیلٹ سے کرانے کے اعلان

کیا امریکہ جنگ روکنے کے لیے کچھ کرے گا ؟

🗓️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے صیہونی حکومت کی

فرانسیسی صدر کی عوامی مقبولیت میں غیر معمولی کمی

🗓️ 26 اپریل 2023سچ خبریں:فرانس میں کیے جانے والے سروے کے مطابق فرانسیسی عوام کی

شام میں فوجی کارروائیوں کے لیے ترکی کی قومی سلامی کونسل کی ہری جھنڈی

🗓️ 29 مئی 2022سچ خبریں:رجب طیب اردگان کے شام میں فوجی کارروائیوں کے بارے میں

عمران خان لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کچھ عرصہ کے لئے باقی رکھنا چاہتے تھے

🗓️ 13 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)  وزیراعظم عمران خان نے منگل کو وفاقی کابینہ کو

Your Blonde Hair Needs These Purple Shampoos, For Sure

🗓️ 5 ستمبر 2022 When we get out of the glass bottle of our ego

یوکرین جنگ عالمی جنگ ہے/ جلدی ختم نہیں ہونے والی:پوپ

🗓️ 19 دسمبر 2022سچ خبریں:عالمی کیتھولک رہنما پوپ فرانسس نے ہسپانوی اخبار اے بی سی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے