🗓️
لاہور(سچ خبریں) پاکستان میں واضح طور پر کورونا وائرس کی ایک نئی لہر سامنے آچکی ہے اور پنجاب کے بڑے شہر وبا کی زد میں ہیں اسی دوران کورونالہر کے باعث پنجاب میں پابندیوں اورکاروباری سرگرمیوں کےاوقات میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا اور کئی جگہوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جا رہا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں کاروباری مراکزشام 6 بجے بند، ہفتہ اور اتوار کام کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔ تمام سرکاری ونجی دفاتر50 فیصد اسٹاف کےساتھ کام کی پالیسی پرکاربند ہوں گے۔تمام تفریحی مقامات اورپارکس شام 6بجے بند کردیے جائیں گے۔ تمام مزارات،درگاہیں اورسینما ہالز بھی مکمل طور پر بند ہوں گے۔
لاہور،راولپنڈی،سرگودھا،فیصل آباد، ملتان،گوجرانوالہ اورگجرات کےتمام ان ڈور،آؤٹ ڈور میرج ہالز 15 مارچ سے بند ہوں گے۔کوروناکے بڑھتے کیسز پر لاہور،راولپنڈی اورگجرات کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔لاہور کے 16،راولپنڈی کے4اور گجرات کے 17علاقوں میں لاک ڈاؤن کا نفاذ ہوگا۔
لاک ڈاؤن والےعلاقوں میں تمام شاپنگ مالز،ریسٹورنٹ،سرکاری و نجی دفاتربند رہیں گے۔دوسری جانب کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 46 مریض انتقال کرگئے جب کہ 2338 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 2 ہزار 536 ہوگئی۔ملک بھر میں فحال کیسز کی تعداد 19 ہزار 764 ہے۔
اب تک 5 لاکھ 69 ہزار 296 مریض صحت یاب ہوچکے۔کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 60 ہزار 959 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 3 ہزار 881 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 453 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 52 ہزار 625 مریض صحت یاب ہوئے۔
مشہور خبریں۔
سندھ کابینہ کی میئر کراچی کو مزید اختیارات دینے کی منظوری
🗓️ 1 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سندھ کابینہ نے صوبے کے منتخب نمائندوں خصوصاً کراچی
نومبر
وزیراعظم نے فیض حمید کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست منظور کر لی
🗓️ 2 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لیفٹننٹ جنرل فیض
دسمبر
صہیونیوں نے مقبوضہ فلسطین سے واپسی کا سفر کیوں سوچا؟
🗓️ 23 فروری 2022سچ خبریں: جب بھی مقبوضہ فلسطین سے یورپ کی طرف ریورس مائیگریشن
فروری
طاقتور کو قانون کے نیچے لانا جہاد ہے: وزیراعظم
🗓️ 11 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ طاقتور
مئی
جرمنی کی جانب سے سعودی عرب کو ہتھیاروں کی برآمد منع
🗓️ 31 دسمبر 2021سچ خبریں: جرمن وزارت اقتصادیات نے ڈی پی اے کو بتایا کہ
دسمبر
صیہونی شامی فوج سے کیوں ڈرتے ہیں؟
🗓️ 12 جولائی 2023سچ خبریں: ایک صہیونی ماہر کے مطابق شام کے پاس موجود S-200
جولائی
جنگ بندی میں اسرائیل کو شکست دینے کے لیے لبنان کی حکمت عملی
🗓️ 16 نومبر 2024سچ خبریں: شلبنان میں جنگ بندی اور امریکہ اور اسرائیل کی طرف
نومبر
حکومت کی گردشی قرض کم کرنے کیلئے بینکوں سے 12 کھرب 50 ارب کے پیکیج پر بات چیت
🗓️ 8 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر توانائی اور بینکنگ ایسوسی ایشن نے
مارچ