🗓️
ممبئی(سچ خبریں) بھارتی مشہور اداکار اور حال ہی میں پھیپھڑوں کے کینسر کو شکست دینے والے سنجے دت نے سوشل میڈیا پر اپنے مرحوم والدین کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ آپ والدین نےمجھے محبت کا اصل مطلب سمجھایا۔
سنجے دت نے اپنے والدین کی شادی کی سالگرہ کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مرحوم والدین کی یادگار تصویر شیئر کی ہے۔ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر میں سُنیل دت اپنی اہلیہ کو محبت بھری نگاہوں سے دیکھ رہے ہیں جبکہ یہ تصویر میاں بیوی کے خوبصورت رشتے کی عکاسی بھی کر رہی ہے۔
سنجے دت نے والدین کی دلکش تصویر کے ساتھ اُنہیں یاد کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’آپ دونوں نے مجھے محبت کا اصل مطلب سمجھایا۔خیال رہے کہ سنجے دت کے والد سنیل دت کا تعلق پاکستان سے ہے وہ 6 جون 1929 کو پاکستان کے شہر جہلم میں پیدا ہوئے۔
سنیل دت نے بہت سی تاریخی فلمیں کیں جن میں مدر انڈیا، پڑوسن، سجاتہ، میرا سایہ، جانی دشمن اور ملن جیسی کامیاب فلمیں شامل ہیں۔سنیل دت نے اپنے دور میں سبھی بڑی پروڈکشنز اور ہدایت کاروں کے ساتھ کام کیا، ان کی آخری فلم ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ تھی جس میں اُنہوں نے اپنے بیٹے سنجے دت کے ساتھ کام کیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال سنجے دت کو تیسرے یا چوتھے درجے کے کینسر میں مبتلا ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں تھیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق پہلے سنجے دت نے علاج کے لیے امریکا جانے کا فیصلہ کیا تھا اور طبی بنیادوں پر 5 سال کے لیے امریکا کا ویزا حاصل کرلیا بعدازاں انہوں نے اپنا علاج ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال میں شروع کروالیا تھا۔
مشہور خبریں۔
عظمت سعید کے لئے براڈشیٹ کمیشن سے استعفی دے دینا چاہیے: مریم نواز
🗓️ 27 جنوری 2021عظمت سعید کے لئے براڈشیٹ کمیشن سے استعفی دے دینا چاہیے: مریم
جنوری
حیران ہوں اشنا شاہ کی اداکاری کو کیا ہوگیا، سعدیہ امام
🗓️ 30 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ و میزبان سعدیہ امام نے اشنا شاہ
جنوری
وطن واپس لوٹنے والے بیشتر افغان مہاجرین ذہنی دباؤ کا شکار
🗓️ 2 نومبر 2023لنڈی کوتل: (سچ خبریں) خیبر قبائلی ضلع کی لنڈی کوتل تحصیل میں
نومبر
کشمیری اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ حق خود ارادیت کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں
🗓️ 19 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
نومبر
امریکی سائنسدانوں کیجانب سے کورونا کا علاج ڈھونڈنے کا دعویٰ
🗓️ 10 اگست 2021کیلیفورنیا ( سچ خبریں) کیلیفورنیا میں واقع اسکرپس ریسرچ میں وَرم انسٹی
اگست
قرارداد کے جواب میں قرارداد
🗓️ 29 جون 2024سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان میں منظور ہونے والی قرارداد کے خلاف
جون
حکومت نے اپوزیش سے رابطہ کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دے دی
🗓️ 6 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) قومی اسمبلی اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے تمام پارلیمانی
مئی
امریکہ آبنائے تائیوان میں فوجی مشق کرتا ہوا
🗓️ 14 اگست 2022سچ خبریں: ایک امریکی اہلکار نے اے ایف پی کو بتایا کہ
اگست