افغانستان میں عسکریت پسندوں پر متعدد فضائی حملے، درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے

افغانستان میں عسکریت پسندوں پر متعدد فضائی حملے، درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے

🗓️

کابل (سچ خبریں) افغانستان میں سیکیورٹی فورسز  نے عسکریت پسندوں پر متعدد فضائی حملے کردیئے جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان میں افغان سیکیورٹی فورسز فضائی حملوں کے دوران 15 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان سیکیورٹی فورسز کے ترجمان محمد حنیف زائی نے کہا ہے کہ شمالی صوبہ فریاب کے ضلع المار میں جمعرات کو جنگجو طیاروں نے عسکریت پسندوں کے ایک اجتماع کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 15 عسکریت پسند ہلاک جبکہ 3 زخمی ہو گئے ہیں۔

ترجمان نے بتایاکہ فضائی حملوں کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور عام شہریوں کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز صوبہ فریاب کے ضلع المار اور ارد گرد کے علاقوں میں امن واستحکام کویقینی بنانے کے لیے مزید کارروائی جاری رکھیں گی۔

افغان سیکیورٹی فورسز کے فضائی حملوں کے فوری بعد عسکریت پسندوں کی جانب سے کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے افغانستان میں امن معاہدے کی خلاف ورزی کے بعد طالبان نے افغانستان میں اپنے حملے تیز کردیئے ہیں جبکہ امریکا نے افغانستان میں ایک نیا کھیل کھیلتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ افغانستان کی موجودہ حکومت کا ختم کرکے ایک نگراں حکومت بنائی جائے جو نئے انتخابات تک ملک کا اقتدار سنبہالے اور اس کے بعد جو بھی جماعت انتخابات جیت جائے اسے حکومت دے دی جائے۔

مشہور خبریں۔

گوادر میں نامعلوم حملہ آوروں نے بس سے اتار کر فائرنگ سے 6 مسافر قتل کردیئے

🗓️ 27 مارچ 2025گوادر: (سچ خبریں) صوبہ بلوچستان کے علاقہ گوادرمیں نامعلوم حملہ آوروں کی

ہم چاہتے ہیں کہ اداروں کا وقار برقرار رہے:مریم نواز

🗓️ 5 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم

سوڈان کی خاجہ جنگی اور چار اہم سوالات کے جوابات

🗓️ 3 مئی 2023سچ خبریں:جو بات یقینی ہے وہ یہ ہے کہ سوڈان میں سول

مغربی کنارے میں نئی صہیونی سازش بے نقاب 

🗓️ 9 جنوری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت غزہ کی پٹی کے خلاف اپنی نسل کشی

صیہونی،سعودی عرب اور خلیج فارس کے 4 ممالک کا حزب اللہ کے خلاف اجلاس

🗓️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:قابض صیہونی حکومت، سعودی عرب اور خلیج فارس کے چار دیگر

وزیر اعظم کی سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے ٹاسک فورس بنانے کی ہدایت

🗓️ 8 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت نے ملک میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے

صہیونی میڈیا: سنوار نے اسرائیل کو دو ناقابل فراموش سبق سکھائے

🗓️ 3 مئی 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے صہیونی اخبار "اسرائیل ہیوم” نے اپنی ایک

ملک کی سیاسی صورتحال کہاں جا رہی ہے اور فائدہ کیسے ہو رہا ہے؛ شیخ رشید کی زبانی

🗓️ 26 جولائی 2024سچ خبریں: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے