🗓️
ممبئی (سچ خبریں) بھارت کے مشہور بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے والد نے ماضی میں اپنے بیٹے کو سزا سے بچانے کے لئے ایک انوکھا راستہ اختیار کیا جس سے یہ معلوم ہو جاتا ہے کہ والدین کو اپنے بچوں اور ان کی تعلیم سے کتنی محبت ہوتی ہے انہوں نے بیٹے کو بچانے کے لئے اسکی سزا خود بھگت لی۔
سلمان خان نے ایک انٹرویو میں اپنے بچپن کا قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ کس طرح ان کے والد سلیم خان نے اسکول میں ان کی جگہ سزا بھگتی۔سلمان خان نے بتایا کہ جب وہ چوتھی جماعت میں تھے تو اسکول کی فیس نہ بھرنے پر انہیں کلاس سے باہر کھڑا کردیا گیا تھا۔
جب ان کے والد کام سے لوٹ رہے تھے تو انہوں نے سلمان کو کلاس کے باہر کھڑا دیکھا اور پوچھا کہ ’اب تم نے کیا شرارت کردی؟جس پر سلمان نے کہا کہ ’پتہ نہیں ڈیڈی کیوں پرنسپل نے مجھے کلاس سے باہر نکال دیا، میں پورا دن یہیں کھڑا رہا ہوں۔
سلمان کے والد یہ سن کر سیدھا پرنسپل کے پاس گئے اور وجہ پوچھی جس پر پرنسپل نے کہا کہ اسکول کی فیس نہ بھرنے کی وجہ سے سلمان کو باہر کھڑا کیا گیا ہے۔اس موقع پر سلیم خان نے کہا کہ ’اسکول کی فیس بھرنا سلمان کی نہیں میری ذمہ داری ہے، آپ کو اسے کلاس میں رکھنا چاہیے، میرے پاس اس وقت پیسوں کی کمی ہے، میں فیس بھردوں گا لیکن ابھی اگر آپ نے سزا دینی ہے تو مجھے دیجئے۔
یہ کہہ کر سلیم خان، سلمان کی جگہ باہر جا کر کھڑے ہوگئے۔واضح رہے کہ سلمان خان اپنے والدین کے کافی قریب ہیں اور وہ اب بھی پرتعیش گھر کے بجائے اس فلیٹ میں ہی رہنے کو ترجیح دیتے ہیں جہاں ان کے والدین بھی رہائش پذیر ہیں۔
مشہور خبریں۔
صیہونی جیلوں میں تشدد کی کہانی؛رہا ہونے والی فلسطینی خواتین قیدیوں کی زبانی
🗓️ 28 نومبر 2023سچ خبریں: تحریک حماس اور صیہونی حکومت کے درمیان ہونے والے معاہدے
نومبر
ملک بھر میں کورونا کی چوتھی لہر کا قہر جاری مریضوں کی تعداد 93 ہزار690
🗓️ 30 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک میں کورونا وائرس کی مختلف اقسام نے مزید
اگست
عقاب کے چہرے پر اژدھے کا پنجہ
🗓️ 31 اکتوبر 2022سچ خبریں:چینی وزیر خارجہ اور حکومتی مشیر وانگ یی نے نشاندہی کی
اکتوبر
امریکی فوجی مشیر نے روسی وزارت دفاع کو کیا طلب
🗓️ 16 اکتوبر 2021سچ خبریں: روسی وزارت دفاع نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ
اکتوبر
ٹرمپ کے ہاتھوں برطرف ہونے والے برایان ہوک کون ہیں؟
🗓️ 22 جنوری 2025سچ خبریں:امریکہ کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی دوسری مدتِ صدارت
جنوری
یمن کے خلاف امریکی اتحاد بننے سے پہلے ہی کیوں ٹوٹ گیا؟
🗓️ 28 دسمبر 2023سچ خبریں: جبکہ امریکہ نے بحیرہ احمر میں 20 سے زائد ممالک
دسمبر
اسرائیل کے ساتھ بات چیت غزہ میں جنگ روکنے سے پہلے نہیں ہوگی: سعودی
🗓️ 20 فروری 2024سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے ایک تقریر
فروری
شام میں امریکی قابضین کے اڈے پر حملہ
🗓️ 13 جولائی 2021سچ خبریں:بعض نیوز ذرائع نے شام کے العمر تیل کے میدان میں
جولائی