🗓️
سچ خبریں:میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے شاہ عبد اللہ ایئر بیس کے کمانڈر کی مشکوک موت کی نشاندہی کی گئی ہے۔
یمن نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی میڈیا رپورٹس میں سعودی عرب کے کنگ عبد اللہ ایئر بیس کے کمانڈر علی ظفر الشہری کی ہلاکت کی نشاندہی کی گئی ہے،تاہم ان کی موت کی وجہ اب بھی اسرار میں ڈوبی ہوئی ہے، کچھ لوگوں کا قیاس آرائی ہے کہ ان کی موت سعودی فوجی مراکز پر یمنی مزاحمتی دستوں کے حالیہ حملوں کے نتیجے میں ہوئی ہے۔
کچھ اطلاعات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کی موت پہاڑ پر چڑھنے کے دوران اونچائی سے گرنے سے ہوئی جبکہ ان کے لواحقین نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ الشہری کا انتقال جدہ کے ایک اسپتال میں ہوا،تاہم الشہری کی موت کی وجہ کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
واضح رہے کہ یمنی ڈرون اور میزائل یونٹ نے حال ہی میں سعودی حدود میں اس ملک کے فوجی اہداف پر بڑے پیمانے پر حملے کیے ہیں جس میں سعودی عرب کی سب سے بڑی تیل کمپنی آرامکو پر حملے بھی شامل ہیں جس کے بعد یمنی فوج کا کہنا ہے کہ جب تک سعودی جارحیت پسند کی جانب سے یمن کا محاصرہ جاری رہے ہمارے حملے اسی طرح جاری رہیں بلکہ اس سے بھی وسیع پیمانہ پر ہوں گے، جس سے سعودی حکام سخت تشویش میں مبتلا ہیں اور ترکی کو بھی اس جنگ میں دھیکلنے کی کوشش کررہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
امریکہ شام کا تیل لوٹنے والا قزاق:چین
🗓️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکی حکومت جلد
جولائی
شام میں دہشت گرد گروپوں کے درمیان اختلافات میں شدت
🗓️ 24 فروری 2025 سچ خبریں:ابو محمد الجولانی کے زیر کنٹرول دہشت گرد گروہ کے
فروری
ایران کا مصر کے ساتھ تعلقات بحال کرنے پر آمادگی کا اعلان
🗓️ 6 جون 2023سچ خبریں:مصر میں عمان کے سفیر نے کہا کہ ایران مصر کے
جون
صہیونی افسر پر فلسطینی قیدی کی لاتوں اور گھونسوں کی برسات
🗓️ 19 فروری 2022سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے ایک فلم شائع کی ہے جس میں ایک
فروری
انتخابی معاملات میں الیکشن کمیشن اسپیشلسٹ ہے، چیف جسٹس
🗓️ 13 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس عمر عطابندیال نے پاکستان تحریک انصاف
اکتوبر
نیتن یاہو کے دفتر کے خلاف 5 تحقیقاتی مقدموں کی تفصیلات
🗓️ 10 نومبر 2024سچ خبریں: Yediot Aharanot اخبار نے اعلان کیا کہ وزیر اعظم بنجمن
نومبر
رانا شمیم کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت
🗓️ 28 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) رانا شمیم نے اپنا بیان حلفی عدالت میں
دسمبر
صیہونی سعودی عرب کے ساتھ دوستی سے مایوس
🗓️ 20 مئی 2023سچ خبریں:سعودی عرب میں کیے گئے ایک سروے میں معلوم ہوا کہ
مئی