گلو کارعلی ظفر جیلوں میں قید خواتین کو قانونی مدد فراہم کریں گے

مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی دہشتگردی  پر خاموشی افسوسناک ہے: علی ظفر

🗓️

لاہور (سچ خبریں) گلوکار علی ظفر سماجی کاموں میں متحرک ہونے کی وجہ سےکافی مشہور ہیں اور اب انہوں نے  جیلوں میں قید خواتین کی قانونی اور مالی مدد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ، گزشتہ برس کورونا کی وجہ سے نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن کے دوران بھی انہوں نے غریب موسیقاروں و فن کاروں کی مالی مدد کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق علی ظفر عالمی یوم خواتین کے موقع پر اے آر وائے کے ٹاک شو میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے ملک بھر کی جیلوں میں قید خواتین کی مدد کا اعلان کیا۔ٹاک شو میں خواتین کو درپیش مسائل اور جیلوں میں قید خواتین پر گفتگو کی گئی، جس پر علی ظفر کا کہنا تھا کہ پاکستان کا عدالتی یا انصاف حاصل کرنے کے نظام میں کچھ خامیاں ہیں، جس وجہ سے کئی خواتین سالوں تک جیلوں میں رہتی ہیں۔

گلوکار کا کہنا تھا کہ اصولی طور پر تو جیلوں میں قید خواتین کی مدد ریاستی انصاف کا نظام کرے، تاہم چوں کہ نظام میں خامیاں موجود ہیں، اس لیے مذکورہ کام عام افراد کو کرنا پڑے گا۔اس موقع پر علی ظفر نے اعلان کیا کہ وہ ذاتی طور پر جیلوں میں قید ان خواتین کی قانون مدد کریں گے، جن پر کوئی الزام ثابت نہیں ہوا اور وہ کئی سال سے جیلوں میں قید ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ قانون دانوں کو درخواست کریں گے کہ جیلوں میں کئی سال سے قید ان خواتین کو انصاف دلوایا جائے، جن پر تاحال کوئی الزام ثابت نہیں ہوا۔علی ظفر نے یہ اعلان بھی کیا کہ اگر بعض خواتین کو قانونی مدد فراہم کرنے کے لیے اعلیٰ قانونی خدمات درکار ہوں گی تو وہ اپنے پیسوں سے ماہر وکلا کی خدمات حاصل کریں گے۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل کی لبنان کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کی تفصیلات شائع

🗓️ 26 نومبر 2024سچ خبریں: اسرائیل ہیوم اخبار نے پیر کی شام شائع ہونے والی ایک

یمن جنگ بندی پر صیہونی تشویش، ٹرمپ کی نیتن یاہو سے مایوسی

🗓️ 9 مئی 2025سچ خبریں:ٹرمپ کے یمن پر حملے روکنے کے اعلان کے بعد اسرائیل

امریکہ، ممالک کی خودمختاری کا سب سے بڑا خلاف ورز ہے: چین

🗓️ 24 فروری 2023سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بِن نے امریکہ کو

امریکہ کی ایران سے مذاکرات کے لیے عجیب شرط!

🗓️ 17 فروری 2025 سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کے مشیر نے آج ایک

چین کے سامنے بارود کا ڈھیر لگانے کا امریکہ کا مقصد

🗓️ 9 مئی 2023سچ خبریں:جہاں امریکہ چین پر تائیوان پر حملے کا الزام لگاتا ہے

حزب اللہ کے ساتھ جنگ کے بارے میں صیہونی وزیر کا کیا کہنا ہے؟

🗓️ 21 جنوری 2024سچ خبریں: ایک صہیونی وزیر نے اعتراف کیا کہ حزب اللہ کے

جمہوریہ لوہانسک کے پراسیکیوٹر جنرل کا قتل

🗓️ 16 ستمبر 2022سچ خبریں:   روسی خبر رساں ایجنسی TASS نے اطلاع دی ہے کہ

جس ملک کی آزاد خارجہ پالیسی نہ ہو وہ کبھی اپنے لوگوں کی حفاظت نہیں کر سکتا:وزیر اعظم

🗓️ 1 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم نے اسلام آباد میں 2 روزہ نیشنل سیکیورٹی ڈائیلاگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے