🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہی اجلاس میں جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ شاہ اویس نورانی اور پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے اجلاس کے دوران 2018ء میں صدارتی انتخاب کا معاملہ بھی سامنے آ گیا۔ ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے اجلاس کے دوران اویس نورانی نے سوال کیاکہ مولانا فضل الرحمان کو تین سال پہلے صدر کے انتخاب میں اپوزیشن جماعتوں نے کیوں سپورٹ نہیں کیا؟۔
ذرائع کے مطابق اویس نورانی کو مولانا فضل الرحمان نے خاموش کرادیا، شاہد خاقان عباسی نے بات کا رخ موڑدیا۔ قمر زمان کائرہ نے اویس نورانی کو جواب دیاکہ تین سال پہلے صدر کے انتخاب کا معاملہ پی ڈی ایم بننے سے پہلے کا ہے،ہم مختلف الخیال سیاسی جماعتیں ہیں اور اتحادی ہیں تاہم ایک دوسرے میں ضم نہیں ہوئے۔
خیال رہے کہ پی ڈی ایم کو گزشتہ سینیٹ انتخابات میں کامیابی حاصل ہوئی تھی، پی ڈی ایم نے یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ الیکشن میں مشترکہ امیدوار نامزد کیا تھا جبکہ حکومت کی جانب سے حفیظ شیخ کو امیدوار کے طور پر کھڑا کیا گیا تھا، لیکن اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم نے حکومت کو شکست دے دی تھی اور اب حکومت اور اپوزیشن دونوں کی نظریں سینیٹ کے چیئرمین کے انتخابات پر ڈٹی ہوئی ہیں۔
پی ڈی ایم نے آج یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کے لیے اپنا مشترکہ امیدوار بھی نامزد کر دیا ہے۔ پی ڈی ایم پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کے لیے بھی سرگرم ہے۔اد رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے5 ووٹوں سے حکومتی امیدوار حفیظ شیخ کو شکست دی ، یوسف رضا گیلانی کو 169 اور تحریک انصاف کے حفیظ شیخ کو164 ملے، الیکشن میں 7 ووٹ مسترد ہوگئے تھے۔
مشہور خبریں۔
ایسا ملک جہاں 70 لاکھ لوگ ہسپتال میں علاج کے منتظر
🗓️ 13 اگست 2023سچ خبریں: برطانیہ میں ہسپتال میں معمول کے علاج کے منتظر افراد
اگست
افغانستان میں قحط ختم کرو
🗓️ 9 جنوری 2022سچ خبریں: سردیوں کا موسم قریب آنے اور افغانستان میں ممکنہ انسانی
جنوری
امریکی وزیر خارجہ کے دورے کے بعد آنکارا میں ریلی
🗓️ 13 دسمبر 2024سچ خبریں: آج وطن پارٹی کے نوجوان علمبردار امریکی وزیر خارجہ انتھونی
دسمبر
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 39 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ
🗓️ 21 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 14 اپریل
اپریل
غزہ موسم سرما میں؛ زمینی رپورٹ، تباہی کی شدت اور عوام کی فوری ضروریات
🗓️ 1 مارچ 2025 سچ خبریں:غزہ میونسپلٹی کے ترجمان نے اس جنگ زدہ علاقے کی
مارچ
عمران خان کی قیادت میں دہشت گردی کو شکست دیں گے:وزیر داخلہ
🗓️ 22 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ
اپریل
سعودی جیلوں کی کہانی اس ملک کی خواتین کی زبانی
🗓️ 6 ستمبر 2021سچ خبریں:سعودی لیکس نے انسانی حقوق کی تنظیموں کی رپورٹ کے مطابق
ستمبر
مکمل لاک ڈاؤن سے بچنے کے لئے ایس او پیز پر عمل لازمی ہے: مرادعلی شاہ
🗓️ 29 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی تیسری
اپریل