عراق میں عیسائی الحشد الشعبی کی وجہ سے محفوظ ہیں؛موصل چرچوں کے سربراہ

الحشد الشعبی

🗓️

سچ خبریں:موصل گرجا گھروں کے سربراہ نے داعشی دہشت گرد عناصر کے خلاف عراقی عیسائیوں کی حمایت کرنے میں الحشد الشعبی کے اہم کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عراقی عیسائی الحشد الشعبی کے مرہون منت ہیں۔
المعلومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق موصل کے گرجا گھروں کے سربراہ رائد عادل نے کہا کہ عراق میں عیسائی علاقوں کو آزاد کرانے میں الحشد الشعبی فورسزنے اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ان فورسزنے عراق پر داعش کے حملے کے دوران تباہ ہونے والے گرجا گھروں کی تعمیر نو میں بہت مدد کی،رائد عادل نے کہاکہ ہم داعش کے خلاف جنگ اور اس ملک میں عیسائی خاندانوں کو پناہ دینے میں الحشد الشعبی کے کمانڈروں کے اقدامات اور مؤقف کو نہیں بھولیں گے، انہوں نے کہا کہ عراقی عیسائیوں کی مدد کے لئے الحشد الشعبی کے اقدامات کو ملکی تاریخ کے صفحات میں قلم بند کیا جائے گا، رائدعادل نے زور دے کر کہاکہ ہم الحشد الشعبی اور اس سے وابستہ گروہوں کی کسی بھی قسم کی بےحرمتی کے مکمل مخالف ہیں۔

انہوں نے عراق میں عیسائی خاندانوں کی وہ ساری جائداد واپس کردی جو داعش کے ذریعہ لوٹی گئی تھی، ادھر عراق میں داعش کے بقیہ عناصر کے خلاف عوامی متحرک قوتوں کا فوجی آپریشن جاری ہے ، تاکہ کچھ دن پہلے الحشد الشعبی تنظیم نےآپریشن ثأر الشہدا کے آغاز سے کرکوک کے جنوب مغرب میں داعش کے باقی ماندہ حصوں کا تعاقب کیا۔

مشہور خبریں۔

غزہ کے خلاف صیہونی جارحیت صحافیوں کے لیے کیسی ہے؟

🗓️ 4 نومبر 2023سچ خبریں: فلسطینی ذرائع ابلاغ نے تازہ ترین اعدادوشمار میں اعلان کیا

افغانستان کے لیے امریکہ کا نیا نسخہ

🗓️ 2 مارچ 2021سچ خبریں:افغانستان کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ افغانستا ن کے

عمان کے بادشاہ ایران کے دورے پر کس چیز کی تلاش میں ہیں؟

🗓️ 28 مئی 2023سچ خبریں:سلطنت عمان اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان دوستی کو مضبوط

ایشیا اور بحرالکاہل میں امریکی فوجی اہداف روس، چین اور شمالی کوریا کے لیے خطرہ

🗓️ 17 فروری 2022سچ خبریں:  روسی فیڈریشن کی سلامتی کونسل کے سیکرٹری میخائل پوپوف نے

بھارت فوجی طاقت کے ذریعے یا ترقی کے نام پرکشمیریوں کو خاموش نہیں کرا سکتا: حریت رہنما

🗓️ 15 جنوری 2025سرینگر: (سچ خبریں) حریت رہنماؤں اور تنظیموں نے کہاہے کہ جموں و

بائیڈن ٹرمپ جیسے استقبال کی امید میں نہ رہیں : سعودی عہدہ دار

🗓️ 7 اپریل 2022سچ خبریںسعودی عرب کے ایک اعلی عہدہ دار کا کہنا ہے کہ

سپریم کورٹ کے اگلے چیف جسٹس منصور علی شاہ ہوں گے. بلاول بھٹو

🗓️ 18 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا

کیا صیہونی رہنماؤں کو جنگی جرائم کے الزام میں گرفتار کیا جا سکتا ہے؟:برطانوی میگزین

🗓️ 28 اپریل 2024سچ خبریں: برطانوی میگزین ٹائمز نے غزہ میں جنگی جرائم کے الزام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے