🗓️
سچ خبریں:اسعودی عرب کی ریپڈ ایکشن یونٹ یا ولی عہد بن سلمان کی قاتل یونٹ جس نے اب تک حزب اختلاف کے خلاف درجنوں قتل و غارت گری آپریشن کئے ہیں کہ جمال خاشقجی کا المناک قتل ان میں سے ایک ہے۔
سعودی عرب کے صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق امریکی انٹلی جنس رپورٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد سعودی رائل گارڈ کی ریپڈ ایکشن یونٹ یا ٹائیگر یونٹ نام سرخیوں میں آ گیا ہے،رپورٹ کے مطابق خاشقجی کو قتل کرنے کے لئے استنبول بھیجے گئے ڈیتھ اسکواڈ کے 7 ارکان کا تعلق اسی فوجی یونٹ سے تھا،امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پیر کو بتایا کہ واشنگٹن نے ریاض سے سعودی عرب کی ریپڈ ایکشن فورس کو ختم کرنے کے لئے کہا تھا جو براہ راست سعودی ولی عہد شہزادہ کی سربراہی میں کام کرتی ہے لیکن ہم اس یونٹ کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟ مڈل ایسٹ آئی کی ویب سائٹ (لندن میں مقیم) پہلی ویب سائٹ تھی جس نے جمال خاشقجی کے قتل کے کچھ دن بعد اکتوبر 2018 میں اس قاتل یونٹ کا نام لیا تھا اور بے نام ذرائع کا حوالہ دیا۔ اس کے بعد بی بی سی نے سعودی عرب کے اندر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے مڈل ایسٹ آئی کی اس رپورٹ کی تصدیق کی ۔
اسی اثنا میں میڈیا نے اطلاع دی کہ قاتلانہ ٹیم میں سعودی سکیورٹی فورسز کے 15 ارکان شامل تھے ، اس کے سال بعد سخت سکیورٹی میں کینیڈا میں مقیم سعودی انٹیلی جنس کے عہدہ دار سعد الجبری نے اگست 2020 میں واشنگٹن کی ایک عدالت میں محمد بن سلمان پر مقدمہ دائر کیاجس میں ان پر یہ الزام لگایا تھا کہ انھوں نے انھیں قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے، الجبری وہ شخص ہیں جو محمد بن نائف کے دور میں سعودی انٹیلی جنس کے قریب ترین تھے، میڈیا کے مطابق ان کے پاس ایسی دستاویزات ہیں جو بن سلمان کے لئے خطرناک ہوسکتی ہیں،ان کی شکایت میں ریپڈ ایکشن یونٹ کے نام کا واضح طور پر ذکر کیا گیا ہے کہ ان کا قتل اسی ٹیم کے ذمہ ہے ۔
الجبری کے مطابق یہ یونٹ جسے اب قاتل یونٹ کہا جاتا ہے 2017 میں اس وقت تشکیل پائی تھی جب محمد بن سلمان کو سعودی عرب کے ولی عہد کی حیثیت سے منتخب کیا گیا تھا اورانھوں نے فوج اور سکیورٹی اداروں کے بھروسہ مند ممبروں میں سے اس کا انتخاب کیا ،بن سلمان نے اس یونٹ کو مکمل اختیار دیا کہ وہ خفیہ آپریشن کرے اور سعودی عرب کے اندر اور باہر مخالفین کو قتل کرے، تاہم خاشقجی کا قتل اس انداز سے کیا گیا جس سے سعودیوں خاص طور پر محمد بن سلمان کی ساکھ کو نقصان پہنچا اور اس قتل کی رازداری باقی نہیں رہ گئی۔
سعودی وکی لیکس کی ویب سائٹ نے بھی اس یونٹ سے متعلق اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ "النمر” یونٹ کے ممبران 50 سے زیادہ افراد نہیں ہیں جنہیں بن سلمان نے مختلف سکیورٹی اداروں سے چنا ہے نیز ستمبر 2018 میں سی آئی اے نے بھی ، اس یونٹ کی خبر دی تھی جوسعودی خفیہ ادارے کے نائب سربراہ احمد عسیری کی سربراہی میں حزب اختلاف کو دبانے کاکام کرتی ہے، سعودی مخالفین کے مطابق یہ یونٹ جعلی حادثات سے لے کر گھروں میں آگ اور زہر آلودگی تک متعدد طریقوں کا استعمال کرتی ہے، الجزیرہ کی ویب سائٹ نے 28 اکتوبر کو اطلاع دی تھی کہ النمر یونٹ کا پہلا آپریشن منصور بن مقرن کا جعلی ہیلی کاپٹر حادثہ تھا جو عسیر خطے کے نائب امیر اور سابق سعودی ولی عہد شہزادہ کا بیٹا تھا۔
نیو یارک ٹائمز نے ہفتے کے روز اطلاع دی کہ جمال خاشقجی کا قتل ریپڈ ایکشن یونٹ کا واحد خفیہ آپریشن نہیں تھا بلکہ انھوں نے اب تک درجنوں آپریشن کیے ہیں،رپورٹ کے مطابق دوسرے کاموں کے علاوہ اس گروپ کو دوسرے ممالک سے زبردستی سعودی شہریوں کو واپس لا نا اور انھیں جیل میں ڈالنا ہے،نیز لجین الہذلول سمیت متعدد انسانی حقوق کے کارکنوں کی نظربندی بھی اسی یونٹ کا کام ہے،اخبار نے لکھا ہے کہ اس گروپ کے ممبروں کےجانب سے نفسیاتی اذیت کے باعث 2018 میں ایک سعودی خاتون نے خودکشی بھی کی۔
مشہور خبریں۔
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
🗓️ 26 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ریفائننگ یونٹس کی بندش اور اسٹوریج کی رکاوٹوں
اپریل
امریکہ کے سیاہ اور شرمناک دن
🗓️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی کانگریس میں نیتن یاہو کی تقریر کے ساتھ ہی
جولائی
امریکا-پاکستان مذاکرات میں ماحولیاتی مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا
🗓️ 16 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) امریکا اور پاکستان توانائی سے متعلق دو روزہ بات
مارچ
صیہونی حکومت کی غزہ پر بمباری کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے
🗓️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی طرف سے غزہ پر بمباری کے خلاف جمعہ
اکتوبر
شراکت داروں کا ’انٹرنیٹ کی گورننس‘ کیلئے قومی سطح پر مشاورت کا مطالبہ
🗓️ 6 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) شراکت داروں نے قومی سطح پر ڈیجیٹل حقوق
دسمبر
ایران اور امارات کے درمیان اقتصادی اور تجارتی معاہدے
🗓️ 23 جون 2023سچ خبریں:ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے اماراتی ہم
جون
عمران خان واقعی کشمیریوں کے محسن ہیں:عبدالقیوم نیازی
🗓️ 5 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی کا کہنا
اگست
برطانوی خاتون پولیس آفیسر کو فلسطین کا نام لینا بھاری پڑ گیا
🗓️ 19 مئی 2021سچ خبریں:گذشتہ ہفتہ صہیونی جارحیت کے خلاف ہونے والے مظاہرے کے دوران
مئی