زرداری اور فواد چوہدری کیخلاف درخواست، اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ سے رائے طلب

زرداری اور فواد چودھری

🗓️

اسلام آباد {سچ خبریں} اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی نااہلی سے متعلق کیس میں اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ سے رائے طلب کر لی۔

آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف نااہلی کیسز کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ پارلیمنٹ کا کام تھا کہ ایسے معاملات عدالتوں میں نا آئیں، ایسے سیاسی کیس عدالت آنے سے نقصان عدلیہ کا ہوتا ہے، جس پارٹی کے خلاف فیصلہ آئے وہ عدلیہ کے خلاف مہم چلاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا ایک وزیر کو ہم نے نااہل قرار دیا، وہ سپریم کورٹ سے بحال ہو گئے، اس دوران ان کے حلقے کے عوام اسمبلی میں نمائندگی سے محروم رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے جعلی ڈگری کے کیس الیکشن کمیشن کو بھی بھجوائے، یہ پارلیمنٹ کا کام ہے کہ اس طرح کے معاملات عدالتوں پر نا چھوڑے۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ سے پوچھ لیتے ہیں کہ ان کا طریقہ احتساب کیا ہے، پارلیمنٹ خود منتخب نمائندوں کے احتساب کا نظام بنالے تو معاملہ حل ہو سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا یہ نہیں ہو سکتا کہ کوئی بھی درخواست لائے اور عدالت منتخب نمائندے کی تفتیش شروع کر دے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ سے رائے طلب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کیا پارلیمنٹ میں ایسے کیسز حل کرنے کا کوئی فورم موجود نہیں؟ اگر فورم موجود نہیں تو کیا اس پر کوئی قائمہ کمیٹی بنائی جا سکتی ہے؟

عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان خالد جاوید خان کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے 6 اپریل کو معاونت کی ہدایت کر دی۔

خیال رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی نااہلی کے لیے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار اور خرم شیر زمان نے درخواست دی جب کہ فواد چوہدری کی نااہلی کے لیے نجی ٹی وی کے اینکر نے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔

مشہور خبریں۔

پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرناوزیراعظم کی اولین ترجیحات میں شامل ہے

🗓️ 10 جنوری 2022لاہور(سچ خبریں) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے یوسی 48کے اہل علاقہ میں

سید حسن نصراللہ کی تازہ ترین دھمکیوں کے مقابلے میں صیہونی کیا کر رہے ہیں؟

🗓️ 3 اگست 2023سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل کی حالیہ تقریر

نور مقدم کے قاتل کو سزائے موت ہو جائے گی:شیخ رشید

🗓️ 2 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے

امریکی جنگ کے پاکستان پر اثرات؛ امیر جماعت اسلامی کی زبانی

🗓️ 23 جولائی 2024سچ خبریں: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 2001ء

تفتیش کے دوران نیتن یاہو کی گرفتاری کا امکان 

🗓️ 2 دسمبر 2024سچ خبریں: واللا نیوز نے اس اتوار کی سہ پہر شائع ہونے

دنیا بھر میں انسٹاگرام سروس ڈاؤن، میمز کی بھرمار

🗓️ 22 مارچ 2024سچ خبریں: پاکستان سمیت دنیا بھر میں 21 اور 22 مارچ کی

عراقی عوام کا سعودی عرب کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ

🗓️ 23 مارچ 2022سچ خبریں:عراقی عوام نے مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ملک کی حکومت سے

مجھے آئل ریفائنریوں کی بدولت کینسر ہوا ہے: بائیڈن

🗓️ 21 جولائی 2022سچ خبریں:     امریکی صدر جو بائیڈن نے بدھ کی شام کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے