روسی طیاروں کی شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری

روسی

🗓️

سچ خبریں:روسی جنگی طیاروں نے گذشتہ رات اور شام کے جنوب مغربی صوبے الرقہ میں، شمالی شام میں حماۃ اور حمص کے قریب ، بھاری حملے کیے اور درجنوں تکفیریوں کو ہلاک کردیا۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی جنگی طیاروں نے گذشتہ رات شام کے صحرا میں داعش کے ٹھکانوں پر کئی حملوں کا سلسلہ شروع کیا، ایک فوجی ذریعہ نے اسپوٹنک کو بتایاکہ شمالی شام میں واقع صوبے الرقہ میں حماۃ اور حمص کے نواح میں داعش کے دہشت گردوں کی رات کی نقل و حرکت کا مشاہدہ کرنے کے بعد ، روسی جنگی طیاروں نے دہشت گردوں پر کئی طرح کے حملے کیے۔

ذریعہ نے زور دے کر کہا کہ حملوں نے شام کے صحراؤں داعش کے چلتے ہوئے اہداف کو نشانہ بنایا، ذرائع نے ان ٹھکانوں کی تباہی کی بھی اطلاع دی ہے جہاں سے داعش دہشت گرد منتقل ہوئے تھے اور یہ بتاتے ہوئے کہاکہ دہشت گرد متعدد علاقوں کے درمیان نقل مکانی کر رہے تھے اور ان حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے جن پر روسی جنگی طیاروں نے 12 بار بمباری کی جس سے دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا، ذرائع نے زور دے کر کہا: اس کاروائی کے دوران داعش کی 4 گاڑیاں اور 5 ہیڈ کوارٹر تباہ اور شام کی فوج کے ٹھکانوں پر داعش کے حملے کو ناکام بنا دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق شام کی فوج داعش کے خلاف شام کے صحرا میں تکفیروں کو پاک کرنے کے لئے اپنی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے جس میں حمص ، حماۃ اور الرقہ کے صحرا ، التنف کے علاقے شامل ہیں جہاں امریکی دہشت گردوں کا غیر قانونی ٹھکانا واقع ہے ادھر شامی حکومت کے مخالف عناصر کے قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ آج صبح سے روسی لڑاکا طیاروں نے 112 بار داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس میں داعش کے کم سے کم 19 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں، حکومت مخالف عناصر سے وابستہ ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 200 سے زیادہ روسی جنگی طیاروں نے داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

ان حملوں میں اب تک 30 سے زیادہ داعشی جنگجو ہلاک ہوچکے ہیں،حماۃ کے مشرقی صحرا اوردیر الزور کے صحرا میں بھی داعش کے 10 جنگجو ہلاک ہوچکے ہیں، المیادین نے روسی فوج کے حوالے سے بتایا ہے کہ شمال مغربی شام کے علاقے ادلب میں روسی فوجی اڈے کو النصرہ فرنٹ کے دہشت گردوں نے نشانہ بنایا تھا ، اور روسیوں نے شام کے شہر ادلب کے علاقہ سراقب میں واقع فوجی اڈے سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ،شامی حکومت مخالف عناصر کے قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ المسطومہ ، ادلب میں آر پی جی کے ایک حملے میں ایک ترک فوجی زخمی ہوا ہے، ذرائع نے معرہ مصرین اور قصبہ کفریہ کے درمیان سڑک پر ادلب کے مضافات میں ترکی کی افواج کے راستے پر بم پھٹنے کا بھی حوالہ دیا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

قرآن پاک کی بے حرمتی کو روکنے کے لیے عراقی وزیر خارجہ کی 5 تجاویز

🗓️ 1 اگست 2023سچ خبریں:عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن

نیٹو سرد جنگ کے بعد یورپ میں فوجیوں کی سب سے بڑی تعیناتی کا خواہاں

🗓️ 27 جون 2022سچ خبریں:    ایک ہسپانوی اخبار نے اطلاع دی ہے کہ نیٹو

بھارت مقبوضہ جموں وکشمیرمیں منظم نسل کشی کر رہا ہے

🗓️ 18 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت

قیدیوں کے تبادلہ کیس میں صہیونی سازش کو شکست

🗓️ 27 فروری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے نفاذ کے 40ویں دن

شام کا ایران اور روس کے ساتھ تعلقات کے بارے میں تازہ ترین موقف

🗓️ 14 فروری 2025 سچ خبریں:شام کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے اپنے ملک کی

شہید سلیمانی نے مزاحمت کی نئی نسل کو کیسے پروان چڑھایا ؟

🗓️ 31 دسمبر 2023سچ خبریں: مزاحمت کے مرکزی کردار کی حیثیت سے شہید سلیمانی کا

نئے آرمی چیف کے نام پر غور جاری

🗓️ 13 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) جنرل قمر جاوید باجوہ کے گیریژن کے الوداعی دوروں

یمن کی جنگ میں برطانوی اور امریکی انگلیوں کے نشانات بالکل واضح ہیں:الحوثی

🗓️ 27 مارچ 2022سچ خبریں:انصار اللہ کے رہنما عبدالمالک الحوثی نے مزاحمت اور استقامت کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے