🗓️
اسلام آباد﴿سچ خبریں﴾ اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف پی ٹٰی آی نے آئندہ سینیٹ انتخابات کے لیے پارٹی کے امیدواروں کی فہرست کو حتمی شکل دے دی اجلاس میں پارٹی کے سربراہ اور ملک کے وزیر اعظم عمران خان نے دو نامزدگیوں وزیر آبی وسائل فیصل واڈا اور سیف اللہ ابڑو کے خلاف پارٹی رہنماؤں کے تحفظات کو کلیئر کردیے۔
تاہم خیبر سے پی ٹی آئی کے رہنما نجیب اللہ کو ان کے ٹکٹ سے محروم کردیا گیا اور ان کی جگہ پارٹی کے ایک اور رہنما لیاقت ترکئی انتخابات لڑیں گے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس کے علاوہ فرح خان جنہیں وزیراعظم کی اہلیہ کی دوست کہا جاتا ہے، نے اپنے اصلی نام فرحت شہزادی کے ساتھ کورنگ امیدوار کے طور پر کاغذات نامزدگی دائر کیے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پی ٹی آئی کے پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں فہرست کو حتمی شکل دی گئی۔بنی گالا میں عمران خان کی رہائش گاہ پر ہونے والے اس اجلاس سے قبل انہوں نے سندھ کے گورنر عمران اسمٰعیل اور پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی سے ملاقات کی۔
اس حوالے سے جب وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ حتمی فہرست کے مطابق پی ٹی آئی کے 21 امیدوار سینیٹ انتخابات میں حصہ لیں گے۔تاہم پی ٹی آئی کے 51 امیدواروں نے انتخابات کے لیے اپنے کاغذات نامزدگہ جمع کرائی ہیں۔
پارٹی کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ وہ اپنی اتحادی مسلم لیگ (ق) کے رہنما کامل علی آغا کے مشترکہ امیدوار کی حیثیت سے کاغذات جمع کرائیں گے، جس کے بعد انہیں شامل کرکے پی ٹی آئی کے مجموعی امیداوار 21 تک ہوجاتے ہیں۔
اس وقت اس کے 7 سینیٹرز ہیں اور اگر وہ آنے والے الیکشن میں تمام 21 نشستوں پر کامیابی حاؒصل کرتی ہے تو حکمران جماعت کی ایوان بالا میں طاقت بڑھ کر 28 سینیٹرز تک ہوجائے گی۔فہرست کے مطابق خیبرپختونخوا سے 10 امیدواروں کو حتمی شکل دی گئی ہے۔
ان میں شبلی فراز، محسن عزیز، ذیشان خانزادہ، فیصل سلیم اور لیاقت ترکئی جنرل نشستوں کے لیے، دوست محمد محسود اور ڈاکٹر ہمایوں محمد ٹیکنوکریٹس کے لیے، ثانیہ نشتر اور فلک ناز چترالی خواتین کی نشستوں کے لیے اور گردیپ سنگ اقلیتی نشت کے لیے ہیں۔سندھ سے جنرل نشست پر فیصل واڈا مقابلہ کریں گے جبکہ ٹیکنوکریٹ کی نشست پر سیف اللہ ابڑو ہوں گے۔
پنجاب سے جنرل نشست کے لیے سیف اللہ نیازی، اعجاز احمد چوہدری اور عون عباس بپی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، ٹیکنوکریٹ نشست کے لیے علی ظفر جبکہ خواتین کی نشست کے لیے ڈاکٹر زرقہ مقابلہ لڑیں گی۔مزید یہ کہ ظہور آغا واحد پی ٹی آئی امیدوار ہیں جو بلوچستان سے جنرل نشست پر انتخاب لڑیں گے۔
اس کے علاوہ اسلام آباد سے جنرل نشست کے لیے وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے جبکہ فوزیہ ارشد خواتین کی نشست پر مقابلہ کریں گی۔
دوسری جانب اس اجلاس میں شریک ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ سندھ سے پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں بشمول عمران اسمٰعیل، اسد عمر، علی زیدی، فردوس نقوی نے فیصل واڈا کی نامزدگی کی مخالفت نہیں کی بلکہ اس کی توثیق کی، جس کے بعد وزیراعظم نے فیصل واڈا اور سیف اللہ ابڑو کے خلاف دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے تحفظات کو ختم کردیا۔
فیصل واڈ اور سیف اللہ ابٹروکے خلاف سندھ کے گورنو کو خط لکھنے والے پارٹی رہنماؤں میں سابق وزیراعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی کے بھائی سعادت علی جتوئی، پی ٹی آئی سکھر ڈسٹرکٹ کے صدر مبین جتوئی، اللہ بخش انڑ اور راجا خان جاکھرانی، سابق صوبائی سیکریٹری جنرل محفوظ اسرانی، این اے 214 سے گل محمد رند، سابق صوبائی وزیر آغا تیمور خان پٹھان، پپو خان چچڑ اور دیگر عہدیدار شامل تھے۔
واضح رہے کہ سینیٹ کے 104 اراکین میں سے 52 اراکین اپنی 6 سالہ مدت ختم ہونے کے بعد 11 مارچ کو ریٹائر ہوجائیں گے جس میں قبائلی اضلاع کے 8 میں سے 4 سینیٹر بھی شامل ہیں اور اب قبائلی اضلاع کے خیبرپختونخوا میں ضم ہونے کی وجہ سے یہ چار نشستیں پُر نہیں کی جاسکتیں جس سے سینیٹ کی مجموعی نشستیں کم ہو کر 100 رہ جائیں گی۔
لہٰذا 48 اراکین سینیٹ کو منتخب کرنے کے لیے پولنگ 3 مارچ کو ہوگی جس میں خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے 12، 12 سینیٹرز، پنجاب اور سندھ سے 11،11 جبکہ اسلام آباد سے 2 سینیٹرز کو منتخب کیا جائے گا۔
پولنگ میں چاروں صوبوں سے عام نشستوں پر 7 اراکین، 2 نشستوں پر خواتین، 2 نشستوں پر ٹیکنوکریٹس کو چُنا جائے گا جبکہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے اقلیتی نشست پر ایک، ایک رکن منتخب ہوگا۔
خیال رہے کہ 11 مارچ کو اپنی 6 سالہ مدت ختم ہونے پر ریٹائر ہونے والے سینیٹرز کی 65 فیصد تعداد اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھتی ہے۔
علاوہ ازیں وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے سینیٹ انتخابات اور اوپن سینیٹ ووٹ پر صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کے منتظر فیصلے سے متعلق پارٹی کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔
اس اجلاس کے بعد وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی اور آئندہ سینیٹ انتخابات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا مؤقف تھا کہ پارٹی نے شفاف عمل کے ذریعے ٹکٹ ایوارڈ کیے ہیں لہٰذا جو لوگوں کی قسمت کا فیصلہ کرتے ہیں وہ لوگوں کے ووٹ کی قیمت کا تعین نہیں کرسکتے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت نے سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ اور کرپشن کے دروازے بند کرنے کے لیے سپریم کورٹ کے فیصلہ منظور کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
عمران خان کے حوالے سے بتایا گیا کہ ان کا کہنا تھا کہ ’عدالت عظمیٰ کا فیصلہ ہم سب کو پابند کردے گا‘۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صاف و شفاف انتخابات کےلیے قدم اٹھایا گیا یے۔ان کا کہنا تھا کہ ’ویڈیو لیک کے بعد سیکریٹ بیلٹ کے ذریعے انتخابات کرانے کا کوئی جواز ہی نہیں ہے‘۔
مشہور خبریں۔
بے گناہ فلسیطنیوں کے خلاف صیہونی بربریت پر سعودی عرب بھی خاموش نہ رہ سکا
🗓️ 21 جون 2023سچ خبریں:جنین شہر میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں کی جارحانہ کارروائی کے
جون
امریکہ کی یوکرین کو مزید تین ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی مدد
🗓️ 8 جنوری 2023سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے جمعے کو یوکرین کے
جنوری
برطانوی اخبار کا چین کے فوج مرکز کے بارے میں عجیب دعوی
🗓️ 1 فروری 2025سچ خبریں:ایک برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ چین پینٹاگون سے
فروری
روس نے امریکی پابندیوں کے جواب میں بڑا اعلان کردیا
🗓️ 17 اپریل 2021ماسکو (سچ خبریں) روس نے امریکی پابندیوں کے جواب میں بڑا اعلان
اپریل
بن سلمان کے فیسنی منصوبے عالمی سطح پر ان کے مذاق کا باعث
🗓️ 14 مارچ 2022سچ خبریں:محمد بن سلمان کے فینسی پروجیکٹس اور پروپیگنڈے نے ثابت کیا
مارچ
ٹوئٹر فرانس اور امریکہ میں ہزاروں صارفین کے لیے دستیاب نہیں
🗓️ 2 مارچ 2023سچ خبریں:Downdetector ویب سائٹ کے اعداد و شمار کے مطابق، امریکہ میں
مارچ
نیتن یاہو کو کمزور کرنے پر سابق صہیونی وزیر کی تنقید
🗓️ 7 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی وزیر توانائی کارین الحرار نے ایک بار پھر
جنوری
سعودی وزیر دفاع کی آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات؛ سعودی فرمانروا کا پیغام
🗓️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیر دفاع خالد بن سلمان نے ایران
اپریل