🗓️
دبئی (سچ خبریں) متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دبئی کے ‘فیوچر میوزیم’ کا افتتاح کردیا۔ فیوچر میوزیم انسان کے تخیل کا اظہار اور اماراتی عزم کا عملی اظہار ہے۔ فیوچر میوزیم امید کا پیغام، اظہار کا ذریعہ،عالمی سائنسی پلیٹ فارم اور ہم سب کے لیے بہترین مستقبل کی روشنی حاصل کرنے کا مکمل ادارہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار شیخ راشد المکتوم نے کیا۔
اماراتی ریاست دبئی میں بنائے گئے ‘فیوچر آف دا میوزیم’ کے افتتاح کے موقع پر امارات کا قومی ترانہ بھی بجایا گیا، اس موقع پر شیخ راشد المکتوم نے کہا کہ فیوچر میوزیم انسان کے تخیل کا اظہار اور اماراتی عزم کا عملی اظہار ہے۔انہوں نے اس حوالے سے ٹوئٹ بھی کیا۔
جس میں ان کا کہنا تھا کہ ‘فیوچر میوزیم امید کا پیغام، اظہار کا ذریعہ،عالمی سائنسی پلیٹ فارم اور ہم سب کے لیے بہترین مستقبل کی روشنی حاصل کرنے کا مکمل ادارہ ہے’۔فیوچر میوزیم کے افتتاح کے موقع پر دبئی ایئرپورٹس اتھارٹی نے مسافروں کے پاسپورٹ پر ‘فیوچر میوزیم کی اسٹیمپ’ لگائی جب کہ برج العرب نے عربی رسم الخط کا خصوصی کیا کیا۔
واضح رہے کہ دبئی کے شیخ زاید روڈ کے ساتھ نمایاں نظر آنے والا بیضوی نما میوزیم آف دی فیوچر طرز تعمیر کا ایک شاہکار ہے اور دنیا کا ایک اور لینڈ مارک بن گیا ہے۔نیشنل جیوگرافک نے دبئی کے’ میوزیم آف دی فیوچر‘ کو دنیا کے 14 خوب صورت ترین عجائب گھروں میں شامل کیا تھا۔رپورٹ کے مطابق 30 ہزار مربع میٹر پر محیط فیوچر میوزیم صحت، تعلیم، توانائی، ٹرانسپورٹ اور اسمارٹ سٹیز سمیت متعدد شعبوں میں تخلیقی لیباریٹریوں پر مشتمل ہے۔
مشہور خبریں۔
امریکہ نے سعودی عرب کو 2.8 بلین ہتھیاروں کی فروخت کی اجازت دی
🗓️ 25 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ نے سعودی عرب کو 2.8 بلین ڈالر
جولائی
اسرائیلی انٹیلی جنس افسر کو جیل میں کیوں مارا گیا؟
🗓️ 5 جون 2021سچ خبریں:اسرائیلی جیل میں مشکوک طور پر مرنے والے اسرائیلی انٹیلی جنس
جون
نیتن یاہو کو درپیش 7 بڑے چیلنج
🗓️ 22 اکتوبر 2024 سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی خیالی فتح کی
اکتوبر
پاکستان میں مکمل ویکسی نیشن یافتہ افراد کی تعداد 20 فیصد سے زائد ہوچکی ہے
🗓️ 26 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان میں عالمی ادارہ صحت
ستمبر
نیتن یاہو اسرائیل کا اصل دشمن ہے: ایہود اولمرٹ
🗓️ 30 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے خلاف شکست کا تلخ تجربہ رکھنے والے
اکتوبر
اسرائیل کا جنوبی شام پر نیا میزائلی حملہ
🗓️ 23 فروری 2022سچ خبریں: شام کی وزارت دفاع کے ایک فوجی ذریعے نے جنوبی
فروری
صیہونیوں کا سب سے اہم جاسوسی اڈہ حزب اللہ کے میزائلوں کی زد میں
🗓️ 25 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے حزب اللہ کی جانب سے گلیلوت فوجی
ستمبر
وزیر اعظم نے پینڈورا پیپرز کی باضابطہ تحقیقات کے بارے میں احکامات جاری کر دئے ہیں
🗓️ 30 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پینڈورا پیپرز کی باضابطہ تحقیقات کے
اکتوبر