🗓️
سینیٹ انتخابات میں مبینہ طور پر ووٹ فروخت کرنے والے خیبر پختون خوا اسمبلی کے اراکین کی منظر عام پر آنے والی ویڈیو کے حوالے سے سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ انتہائی اہمیت کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔
’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ 2009ء میں ہمارے پاس اس طرح کی شکایت آئی تھی۔
کنور دلشاد نے کہا کہ اس وقت انکوائری کی تو ثبوت سامنے نہیں آئے، اب انتہائی اہمیت کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کا ہمیشہ بیان آتا رہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ ہوتی ہے، ہارس ٹریڈنگ میں کروڑوں اربوں روپیہ تقسیم ہوا ہے۔
کنور دلشاد نے کہا کہ اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے ضروری ہے کہ الیکشن کمیشن کو تمام دستاویزات، ویڈیو کے ساتھ ریفرنس کی صورت میں اور 2017ء کے الیکشن ایکٹ سیکشن 167، 168، 169 اور 170 کے تحت داخل کر دیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ رشوت کے زمرے میں آتا ہے، الیکشن ایکٹ 2017ء کے سیکشن 167، 168، 169، 170 میں لکھا ہے کہ جو بھی رشوت کے ذریعے الیکشن میں مداخلت کرتا ہے وہ قومی مجرم ہے۔
سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کا مزید کہنا ہے کہ ان سیکشنوں میں لکھا ہےکہ الیکشن کمیشن انہیں نااہل قرار دینے کے ساتھ 3 سال کی سزا بھی دے سکتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسے افراد کے خلاف الیکشن کمیشن ایف آئی آر درج کرانے کا بھی مجاز ہے، نا اہل قرار پانے والا 5 سال تک الیکشن میں بھی حصہ لینے کا مجاز نہیں۔
واضح رہے کہ 2018ء کے سینٹ انتخابات میں مبینہ طور پر ووٹ فروخت کرنے والے خیبر پختون خوا اسمبلی کے اراکین کی ویڈیو منظر عام آگئی ہے۔
خیبر پختون خوا کابینہ کے موجودہ وزیرِ قانون سلطان محمد بھی 2018ء کے سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ میں ملوث نکلے ہیں۔
مشہور خبریں۔
غزہ جنگ میں اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکتوں کی صحیح تعداد کا انکشاف
🗓️ 1 فروری 2025سچ خبریں: کان ریڈیو اور ٹیلی ویژن نیٹ ورک نے 31 جنوری
فروری
امریکہ کے نیواورلینز واقعہ میں 2 صیہونی زخمی
🗓️ 2 جنوری 2025سچ خبریں:صیہونی وزارت خارجہ نے اطلاع دی ہے کہ امریکہ کے نیواورلینز
جنوری
تعلیمی ادارے7جون سے کھول دئے جائیں گے: این سی او سی
🗓️ 5 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) این سی او سی نے تعلیمی ادارے کھولنے کی
جون
مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست، دلائل پیش کرنے کیلئے وکیل کو کل تک کی مہلت
🗓️ 28 فروری 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے مریم نواز کے خلاف توہین عدالت
فروری
حماس کی نظریاتی قوت نے مرکاوا ٹینک کو شکست دے دی:صیہونی تجزیہ کار کا اعتراف
🗓️ 6 فروری 2025سچ خبریں:ایک معروف صیہونی تجزیہ کار نے اعتراف کیا ہے کہ حماس
فروری
سعودی عرب کی ایران کو اقتصادی تعاون بڑھانے کی تجویز
🗓️ 30 نومبر 2024سچ خبریں: ایک رپورٹ میں بلومبرگ نے تہران کے ساتھ اقتصادی تعاون
نومبر
ہم ملک میں امن وامان چاہتے ہیں جنگ کا مشورہ نہیں دیں گے
🗓️ 23 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان نے
مارچ
حماس کے پاس صہیونی قیدی ابھی تک زندہ ہیں
🗓️ 10 اگست 2022سچ خبریں: تحریک حماس کے شعبہ اطلاعات کے سربراہ علی العمودی
اگست