کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

کانفرنس

🗓️

راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں کشمیر کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔

کانفرنس کے شرکا نے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال بہتر ہوئی ہے جس کا ثمر انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی صورت میں ملا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی ہے جس میں اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا، کانفرنس میں پیشہ ورانہ امور اور سرحدوں کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔

فورم میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ شرکا نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی روشنی میں ہونا چاہیے۔ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ ہو رہی ہے۔

کور کمانڈرز کانفرنس میں افغان امن عمل پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ شرکا کا کہنا تھا کہ علاقائی امن کیلئے افغانستان میں استحکام ضروری ہے۔ دہشتگردی اور شدت پسندی کے خاتمے کیلئے پاکستان نے بے پناہ قربانیاں دیں، بڑی قربانیوں کے بعد سیکیورٹی صورتحال بہتر ہوگئی ہے، انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی سیکیورٹی کی صورتحال میں بہتری کے ثمرات ہیں۔قومی مفاد ہر چیز سے بالا تر ہے، قوم کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے۔

مشہور خبریں۔

شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس

🗓️ 4 اگست 2022ملتان: (سچ خبریں)پی ٹی آئی  کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر شاہ

وائس چانسلرز کے تقرر کا معاملہ: گورنر پنجاب اور صوبائی حکومت کے درمیان اختلافات سامنے آگئے

🗓️ 24 ستمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) صوبہ پنجاب میں مختلف یورنیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی

افغان اثاثوں کی امریکی قبضہ کے خلاف کابل میں احتجاج

🗓️ 25 ستمبر 2021 سچ خبریں: سینکڑوں کابلیوں نے کابل میں مسجد جامع عبدالرحمن کے سامنے

غزہ جنگ میں بی بی سی نے ظالم کا ساتھ دیا یا مظلوم کا؟ بی بی سی نامہ نگاروں کی زبانی

🗓️ 25 نومبر 2023سچ خبریں: بی بی سی نیوز چینل کے متعدد صحافیوں نے ایک

روپے کی قدر میں اضافہ نویں روز بھی جاری

🗓️ 5 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے

طالبان کی کابل کی طرف پیش قدمی؛اشرف غنی مستعفی؛جلالی عبوری کے حکومت کے سربراہ مقرر

🗓️ 15 اگست 2021سچ خبریں:افغان وزارت داخلہ نے کہا کہ طالبان فورسز کابل میں داخل

زیادہ تر یورپی شہری روس کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنے کے خواہاں

🗓️ 8 جون 2023سچ خبریں:یورپی کونسل کے خارجہ تعلقات کے شعبے کی جانب سے 11

مشہور بالی ووڈ اداکارہ کی مسلمان سے شادی ؛اہلخانہ کا ردعمل

🗓️ 20 جون 2024بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کی مسلمان لڑکے سے شادی پر خاندان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے