🗓️
سچ خبریں:لبنانی پارلیمنٹ کی قومی اور داخلی سلامتی کمیٹی کے ایک ممبر نے کہا کہ لبنان صیہونی حکومت کی طرف سے کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنا دفاع کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
لبنان کی پارلیمنٹ کی قومی اور داخلی سلامتی کمیٹی کے رکن ایوب حمید نے اسپوٹنک نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے آج (جمعرات کو) کہا کہ ہم صہیونی حکومت کی مسلسل جارحیت کے خلاف اپنا دفاع کرنے کے لئے پرعزم ہیں،انھوں نے مزید کہا کہ سن 1948 میں صیہونی حکومت کے قیام کے بعد سے ، اس حکومت نے لبنان پر اپنے حملے بند نہیں کیے ہیں کیونکہ سب سے بڑھ کر ، ان کا مقابلہ کرنے کی کوئی بین الاقوامی خواہش موجود نہیں ہے، ان کا کہنا تھا کہ یہ ارادہ صرف لبنان میں ہی نہیں بلکہ کسی دوسرے ملک میں بھی نہیں دیکھنے کو نہیں ملتا ہے جو اسرائیلی حملوں کا شکار ہوتا ہے۔
صیہونی حکومت کے ساتھ جنگ کے پھیلاؤ کے بارے میں ، لبنانی عہدہ دار نے یہ بھی کہا کہ انہیں اس حکومت پر کوئی اعتماد نہیں ہے کیونکہ یہ دوسرے ممالک کے خلاف دشمنی اور جارحیت پر مبنی ہے اور دوسروں کے لیے زندگی کے حق کو تسلیم نہیں کرتی ہے جیسا کہ ہم فلسطین میں دیکھ رہے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ ہم لبنان میں اسرائیل کے خلاف فوجی کارروائی نہیں کررہے ہیں ، اگر صیہونی لبنان کے خلاف کوئی جارحیت کرنا چاہتے ہیں تو ہماری فوج، مزاحمتی تحریک اور لبنانی عوام مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔
یادرہے کہ پیر کے روز حزب اللہ نے لبنان کی جنوبی سرحد کے قریب اسرائیلی ڈرون گرانے کا اعلان کیا، حزب اللہ کے ایک بیان کے مطابق ، اسرائیلی ترمیم شدہ میٹرکس 100 طیارہ جنوبی لبنان میں 400 میٹر لمبی پانی کی لائن میں داخل ہوا ، اور لبنان کی اسلامی مزاحمتی فورس نے مناسب ہتھیار سے خربہ شعیب کے علاقے پر فائر کرکے اس کو گرا دیا،واضح رہے کہ بدھ (کل) کو بھی نیوز ذرائع نے اطلاع دی کہ ایک اور اسرائیلی ڈرون کو نشانہ بنایا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ جنوبی لبنان میں دھماکے کی آواز شاید اسی معاملے سے تعلق رکھتی ہے۔
مشہور خبریں۔
مقاومتی ڈرون کے مقابل میں تل ابیب پہلے سے کہیں زیادہ غیر محفوظ
🗓️ 30 اپریل 2022سچ خبریں: سائٹ العربی الجدید نے آج ایک رپورٹ میں نئے میزائلوں
اپریل
حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے
🗓️ 24 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ
اکتوبر
محنت کش ہم سب کیلئے سرمایہ حیات ہیں، شہباز شریف
🗓️ 1 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ
مئی
مسئلہ فلسطین کے بارے میں سعودی حکمت عملی میں تبدیلی
🗓️ 11 مئی 2024سچ خبریں: فلسطین کی حمایت میں امریکی طلباء کا اضافہ اور عرب
مئی
الاقصیٰ طوفان نے لگائی اسرائیل کی نابودی پر مہر
🗓️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: الاقصی طوفان آپریشن کی پہلی برسی کے موقع پر فلسطینی تحریک
اکتوبر
یوکرین جنگ اور ترکی کے فوجی حسابات میں غلطیاں
🗓️ 6 مئی 2022سچ خبریں:ترکی نہ صرف S400 کی خریداری بلکہ اس کے استعمال کے
مئی
حکومت کے سخت اقدامات: اوپن اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کا فرق ایک فیصد سے بھی کم ہو گیا
🗓️ 7 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت کے سخت اقدامات کے سبب انٹربینک اور اوپن
ستمبر
پتھر کے زمانے کی طرف لوٹتا ہمارا ملک
🗓️ 4 اگست 2024سچ خبریں: پاکستانی قوم کی اکثریت کو ہمیشہ یہ شکوہ رہا ہے
اگست