🗓️
سچ خبریں: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے اپنا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکلوانے کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارتِ داخلہ کے نمائندے کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے وزارتِ داخلہ کے نمائندے کو 9 جولائی کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
سماعت کے دوران، چیف جسٹس عامر فاروق نے فواد چوہدری کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے پوچھا کہ فواد چوہدری کا نام ای سی ایل (ایگزٹ کنٹرول لسٹ) میں ہے یا پی این آئی ایل (پاسپورٹ نیگیٹیو لسٹ) میں؟ انہوں نے کہا، "سادہ سا کیس تھا، آپ نے خود اسے پیچیدہ کر دیا ہے۔ آپ نے پی این آئی ایل قانون کو بھی چیلنج کر دیا ہے، جس کی وجہ سے اب اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرنا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: فواد چوہدری کا پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے مذاکرات پر حیرانی کا اظہار
چیف جسٹس نے مزید ریمارکس دیے کہ "میں تو ویسے بھی سب کو باہر جانے کی اجازت دے رہا ہوں، گرمیوں کا موسم ہے اور ہر کوئی باہر جا رہا ہے۔ حکومت نے بھی بڑی تعداد میں نام سفری پابندی کی لسٹوں میں ڈال دیے ہیں۔
مزید پڑھیں: عمران خان کا جیل سے باہر آنا پاکستان کے دکھوں کا مداوا ہوگا، فواد چوہدری
ڈپٹی اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا، "پتہ نہیں کون کون سی لسٹیں بنا دی ہیں۔ فواد چوہدری کا سب کچھ یہاں ہے، وہ واپس کیوں نہیں آئیں گے؟ انہیں تین چار ہفتے کے لیے جانا ہوگا، پھر واپس آ جائیں گے۔”
عدالت نے کیس کی سماعت 9 جولائی تک ملتوی کر دی۔
مشہور خبریں۔
الدہیشہ کیمپ پر صیہونیوں کا حملہ ؛ متعدد فلسطینی گرفتار
🗓️ 4 جنوری 2022سچ خبریں:صیہونی فوج نے مغربی کنارے میں رام اللہ میں واقع الدہیشہ
جنوری
افغان صدرکی طالبان کو دھمکی
🗓️ 21 جون 2021سچ خبریں:افغانستان کے صدر نے افغان طالبان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا
جون
مغربی ممالک میں اسلام دشمنی عروج پر
🗓️ 3 اپریل 2021سچ خبریں:نیدرلینڈ میں ایک زیر تعمیر مسجد کو ایک 40 سالہ حملہ
اپریل
ڈالر کی اڑان رک نہ سکی
🗓️ 20 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ آج
ستمبر
سعودی عرب یمن سے نکلنے کی تلاش میں
🗓️ 31 دسمبر 2021سچ خبریں: ایک انگریزی اخبار نے یمن کی جنگ کا تجزیہ کرتے
دسمبر
یوم پاکستان پر ایوان صدر میں اعلیٰ ترین سول اعزازات دینے کی تقریب
🗓️ 23 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں
مارچ
عراق شام سرحد پر مقاومت کے خلاف عظیم امریکی منصوبے کا انکشاف
🗓️ 8 مارچ 2022سچ خبریں: جمعرات کو عراقی فوج کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف نے
مارچ
اقوام متحدہ کے عہدیدار کی عالمی برادری سے شام میں سرمایہ کاری کی درخواست
🗓️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ سے وابستہ ورلڈ فوڈ پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈیوڈ
جنوری