?️
سچ خبریں: سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا نے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اتحاد کی مخالفت کی ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حامد رضا نے کہا کہ عمر ایوب نے ذاتی معاملات کے حل کے لیے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔ پی ٹی آئی جو کچھ بھی کر رہی ہے، وہ بانی کی ہدایات کے مطابق کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ: سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست پر فل کورٹ تشکیل
انہوں نے حکومت کو وقت دینے کی تجویز دی اور کہا کہ اگر اس وقت تک بانی کو رہا نہیں کیا جاتا تو ہمیں مستعفی ہو جانا چاہیے۔ اصولی طور پر مخصوص نشستیں سنی اتحاد کونسل کو ملنی چاہئیں، اگر ہمیں مخصوص نشستیں نہیں دی جاتیں تو پھر ہماری جانب سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو دے دیں۔
حامد رضا نے کہا کہ شیر افضل مروت کو میڈیا پر شبلی فراز سے استعفے کا مطالبہ نہیں کرنا چاہیے تھا۔ اگر شیر افضل مروت کو کوئی تحفظات تھے تو پارٹی کے اندر بات کرنی چاہیے تھی۔
مزید پڑھیں: عوام نے سنی اتحاد کونسل نہیں پی ٹی آئی کو ووٹ دیا، جسٹس جمال مندوخیل
صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ہفتہ وار بریفنگ دی جاتی ہے اور ان سے ہدایات لی جاتی ہیں۔ اگر لوگ چاہتے ہیں کہ ہم بندوقیں ہاتھ میں پکڑ کر نکلیں تو یہ ممکن نہیں ہے۔ تشدد کی طرف جانا ہماری پالیسی نہیں ہے۔


مشہور خبریں۔
یمن میں امریکی اور برطانوی جارحیت
?️ 17 مارچ 2025سچ خبریں: یمن کی قومی خودمختاری کو پامال کرنے والے ایک غیر
مارچ
سابق چیف جج راناشمیم کو لگا بڑا جھٹکا
?️ 27 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سابق چیف جج راناشمیم کیخلاف
نومبر
وزیر داخلہ نے عمران خان کی اہلیہ کی گرفتاری کی خبروں پر ردِعمل دے دیا
?️ 15 مئی 2023لاہور: (سچ خبریں) وزیر داخلہ راناثناء اللہ نے سابق وزیراعظم عمران خان
مئی
اس سال اربعین میں 80 سے زائد ممالک کے زائرین کی شرکت
?️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں: کربلا کے نائب گورنر عقیل الفتلاوی نے آج منگل کو
ستمبر
خدیجہ شاہ کا جیل سے خط، گرفتار پی ٹی آئی خواتین کی حالتِ زار بیان کردی
?️ 26 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) 9 مئی کو مبینہ طور پر کور کمانڈر ہاؤس
اکتوبر
علی ظفر بھی شعیب اختر کا ساتھ دینے میدان میں آگئے
?️ 28 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں)پی ٹی وی اسپورٹس پر شو”گیم آن ہے”کے میزبان نعمان
اکتوبر
غزہ میں ہونے والی نسل کشی کا اصلی ذمہ دار کون ہے؟ حماس کے اعلی عہدیدار
?️ 16 اکتوبر 2024سچ خبریں: فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک سینئر رکن نے
اکتوبر
فرانسیسی صدر کا اپنی کابینہ کو سخت حکم
?️ 3 جولائی 2023سچ خبریں:فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے اس ملک میں بڑے پیمانے
جولائی