?️
سچ خبریں: پی ٹی آئی کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اگر یہ ثابت ہو جائے کہ پی ٹی آئی کے لوگ 9 مئی کے واقعات میں ملوث تھے تو میں معافی مانگ لوں گا۔
اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پہلے 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے لائی جائیں، اگر یہ ثابت ہو جائے کہ پی ٹی آئی کے لوگ 9 مئی کے واقعات میں ملوث تھے، تو میں معافی مانگنے کے ساتھ ساتھ ان کو پارٹی سے نکال دوں گا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی بھی کرواؤں گا۔
یہ بھی پڑھیں: 9 مئی کے واقعات کی غیر جانبدارانہ انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں، عمر ایوب
عمران خان نے کہا کہ ثبوت آپ کے پاس ہیں، انہیں چھپانا جرم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیٹرول بم کا استعمال صرف زمان پارک لاہور میں کیا گیا تھا، اور اگر کوئی تنظیمی عہدے دار حساس عمارتوں پر پٹرول بم پھینکنے میں ملوث پایا گیا، تو اسے سخت سزا دی جائے۔
انہوں نے آئی ایس پی آر کے حوالے سے کہا کہ کیا صرف ان کی عزت ہے؟ پاکستان اور عالمی سطح پر مقبول ترین شخص کی کوئی عزت نہیں؟ مجھے رینجرز نے گھسیٹا، کیا آپ کا حق نہیں کہ آپ مجھ سے معافی مانگیں؟ معافی وہ مانگتا ہے جس نے کوئی غلطی کی ہو، اور میں نے کوئی غلطی نہیں کی، انہوں نے دعویٰ کیا کہ پرامن احتجاج کو دہشت گردی بنا دیا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے 9 مئی کے مؤقف پر قائم رہنے کے سوال پر عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم بھی 9 مئی کو معاف نہیں کریں گے۔ ہمارے لوگوں پر تشدد کیا گیا اور پارٹی کو الیکشن لڑنے نہیں دیا گیا۔
نو مئی کے واقعات کے متاثرین ہم ہیں اور ہمیں انصاف چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ قاضی فائز عیسیٰ نے ہمیں کچلنے کا پورا موقع دیا۔
عمران خان نے کہا کہ 9 مئی کو ہمارے 16 کارکن شہید ہوئے، تین لوگوں کی ٹانگیں کٹیں، اور ایک شخص مفلوج ہوا۔ ہم نے اپنے کارکنوں کی مالی امداد کی، لیکن پولیس نے ان پر دباؤ ڈالا کہ وہ اس حوالے سے کوئی بات نہ کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی بات نہیں کرنا چاہتا تو نہ کرے، میں بھی نہیں کروں گا۔ ہم ملک میں انتشار نہیں چاہتے، اور میں ملک کی خاطر بات کرنے کو تیار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو کال اس لیے نہیں دی کیونکہ عوام کو کنٹرول کرنا مشکل ہو جاتا اور اس کی ساری ذمہ داری ہم پر آجاتی۔
شیخ مجیب الرحمن کو ہیرو قرار دینے کے سوال پر عمران خان نے وضاحت کی کہ جو بھی بات کی وہ حمود الرحمن کمیشن کی فائنڈنگز ہیں، میری نہیں۔
شہباز گل، مراد سعید، قاسم سوری، فرح گوگی، اور احسن جمیل گجر کو واپس نہ بلانے سے متعلق سوال پر عمران خان نے کہا کہ ہمیں عدالتوں سے ڈر نہیں لگتا۔
میرے سالے، بہنوں، اور بھانجوں پر مقدمات ہیں، لیکن یہاں ٹرائل نہیں ہوتا، ویگو ڈالہ آجاتا ہے اور یہ لوگوں کو گرفتار نہیں کرتے، بلکہ اغوا کر لیتے ہیں۔
مزید پڑھیں: 9 مئی کے واقعات کے بارے میں رانا ثناءاللہ کا بیان
انہوں نے مزید کہا کہ حسینہ واجد کے واقعے کے بعد مجھے لگتا ہے کہ ملک میں کچھ بڑا ہونے والا ہے۔ جس طرح حسینہ واجد ملک سے فرار ہوئی ہے، مجھے خدشہ ہے کہ نواز شریف، زرداری، اور شہباز شریف بھی ملک سے فرار ہو جائیں گے۔ لہٰذا مجھ سمیت نواز شریف، شہباز شریف، زرداری، اور محسن نقوی کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے تاکہ میں جیل سے باہر آ کر بھی ملک سے باہر نہ جا سکوں۔
مشہور خبریں۔
این سی او سی نے ویکسین نہ لگوانے والوں سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے
?️ 7 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں اگرچہ کورونا ویکسین کی 8 کروڑ
اکتوبر
شہباز شریف سے تلخ کلامی، مسلم لیگ(ن) کا وزیراعظم آزاد کشمیر سے معافی مانگنے کا مطالبہ
?️ 7 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) نے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر
دسمبر
فیس بک معاشرےکو خراب کررہا ہے
?️ 11 نومبر 2021نیویارک (سچ خبریں) فیس بک کیلیفورنیا میں واقع ایک آن لائن امریکی
نومبر
اللہ کرے میری شادی میری موت تک چلے، اشنا شاہ
?️ 15 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ اشنا شاہ نے ڈراموں میں عورت پر تشدد
دسمبر
پاکستان اور چین کے درمیان اعتماد بحال
?️ 8 جولائی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردی کے سیل
جولائی
ٹرمپ کی نیٹو سے باہر نکلنے کی شرائط
?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج اپنے ایک
دسمبر
الحشد الشعبی کے ٹھکانے پر راکٹ حملہ
?️ 18 اپریل 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صوبہ کرکوک میں عوامی
اپریل
اقوام متحدہ کی جنگ بندی کی قرارداد نے اسرائیل کے ساتھ کیا کیا؟
?️ 14 دسمبر 2023سچ خبریں: عرب لیگ کے سکریٹری جنرل نے غزہ میں جنگ بندی
دسمبر