?️
سچ خبریں: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسماعیل ہنیہ کے قتل کو امت مسلمہ کے لیے بڑا چیلنج قرار دیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کو ایرانی صدر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے بعد اس ملک کے دار الحکومت تہران میں شہید کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا اسماعیل ہنیہ کی شہادت ایرانی سکیورٹی کی کمزوری کی وجہ سے ہوئی ہے؟
انہوں نے مزید کہا کہ اسماعیل ہنیہ کے خاندان کے افراد کو بھی شہید کیا گیا ہے، ان کی قربانیوں کو الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ امریکہ میں اسرائیلی وزیر اعظم کا شاندار استقبال ہوا، جس سے ان کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارا اسرائیل کے بارے میں مؤقف واضح ہے، وہاں سفر بھی نہیں کیا جاسکتا، یورپ اور امریکہ کا رویہ انسانیت کے لیے شرمندگی کا باعث ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں: اسماعیل ہنیہ کا دنیا کے آزاد لوگوں کے نام آخری پیغام
وہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے ایران گئے تھے، حماس نے بتایا تھا کہ اس حملے میں اسماعیل ہنیہ اور ان کا ایک محافظ شہید ہوئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
روسی صدر کا غزہ محاصرے کے بارے میں اظہار خیال
?️ 14 اکتوبر 2023سچ خبریں: روسی صدر نے غزہ جنگ کے بارے میں اپنے تازہ
اکتوبر
سرینگر جموں ہائی وے کی بندش پرکشمیری سیاسی قیادت کاسخت ردعمل
?️ 16 ستمبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
ستمبر
فواد چوہدری نے شہباز شریف کی پریس کانفرنس کو تنقید کا نشانہ بنایا
?️ 29 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا
ستمبر
مغربی کنارے میں 7000 سے زائد نئے صہیونی ہاؤسنگ یونٹس کی تعمیر کی منظوری
?️ 16 فروری 2023سچ خبریں:عبرانی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی کابینہ
فروری
عراق کے وزیراعظم کا 12 سال بعد دورہ شام
?️ 16 جولائی 2023سچ خبریں:عراق کی سرکاری خبر رساں ایجنسی WAA نے اعلان کیا کہ
جولائی
یورپی یونین کی پالیسی پر جرمن حکومت میں بڑھتے ہوئے تنازعات
?️ 28 مئی 2023سچ خبریں:جرمن اخبار Tags Spiegel نے اپنے ایک مضمون میں یورپی یونین
مئی
مغربی کنارے کے فلسطینیوں کے خلاف نئی صیہونی سازش
?️ 20 اگست 2023سچ خبریں: فلسطین سے باہر تحریک حماس کے سربراہ نے مغربی کنارے
اگست
یمن علیحدگی کی مشکوک سازشوں کا شکار
?️ 21 مئی 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے یمن
مئی