?️
سچ خبریں: جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف نہ دینے سے حکومت ملک کو افراتفری کا شکار کر رہی ہے نیز مذاکرات کے بعد فرار کا راستہ اختیار کر رہی ہے۔
ایک بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ مسلم لیگ ن، پی پی پی، اور ایم کیو ایم عوام کے سامنے نہیں ٹھہر سکیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو ریلیف نہ دینے سے حکومت ملک کو افراتفری کا شکار کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کا حکومت پر ڈبل کھیل کھیلنے کا الزام
لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ سی پیک پاک چین دوستی کا ثمر ہے اور جماعت اسلامی اس کی حامی ہے۔ حکومت کو سی پیک پر سیاست بند کرنی چاہیے۔
نائب امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہمارا دھرنا جاری ہے اور حکومت کی صفوں میں ہلچل مچ چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور میں بھی کارکنان گورنر ہاؤس اور وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیں گے، ہماری منزل لیاقت باغ نہیں ہے اور نہ ہم یہاں بیٹھنے آئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو موقع دے رہے ہیں، ورنہ ہمیں اپنی منزل کا پتہ ہے۔
مزید پڑھیں: امیر جماعت اسلامی کا حکومت کو انتباہ
نائب امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکمران ملک کو فساد اور انارکی کی طرف لے جانا چاہتے ہیں۔ حکومت کو بار بار سمجھا رہے ہیں کہ عوام کو ریلیف دیں۔
مشہور خبریں۔
ٹرمپ انتظامیہ حماس کے ساتھ خفیہ رابطے میں
?️ 6 مارچ 2025سچ خبریں: صہیونی ویب سائٹ واللا رپورٹ کے مطابق کہ امریکہ حماس
مارچ
پارٹی کو تجویز دی ہے حکومت میں شامل ہوں یا عوام میں جائیں، یوسف رضا گیلانی
?️ 4 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما اور چیئرمین سینیٹ
جولائی
ہم شدید ترین جنگ کے لیے تیار ہیں؛انصار اللہ امریکہ کو انتباہ
?️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:یمن کی مزاحمتی تحریک انصار اللہ نے امریکہ کو سخت
اپریل
اسٹیٹ بینک کا شرح سود میں مزید ایک فیصد کمی کا اعلان
?️ 27 جنوری 2025 کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی)
جنوری
امریکہ اور صیہونیوں کی امت مسلمہ کو تقسیم کرنے کی کوششیں جاری ہیں: سید حسن نصراللہ
?️ 20 اکتوبر 2021سچ خبریں:اسلامی اتحاد کے موضوع پرہونے والی 35 ویں بین الاقوامی کانفرنس
اکتوبر
میں ایک آمر ہو سکتا ہوں لیکن بیوقوف نہیں: ٹرمپ
?️ 6 مئی 2022سچ خبریں: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی بی این نیوز کو
مئی
افغانستان میں امن و استحکام چاہتے ہیں: وزیر خارجہ
?️ 28 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے
جولائی
کیا صیہونی غزہ والوں کو نقل مکانی پر مجبور کر سکیں گے؟
?️ 10 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی وزیر خزانہ نے غزہ کے باشندوں کے خلاف اپنے
جنوری