?️
سچ خبریں: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ آنے والے دو سے ڈھائی ماہ کے دوران ملک میں غیر معمولی حالات پیدا ہو سکتے ہیں۔
منظور وسان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ مستقبل قریب میں عدلیہ، اداروں اور سیاستدانوں کے درمیان محاذ آرائی کا خطرہ بڑھتا ہوا دکھائی دے رہا ہے، جو ممکنہ طور پر ٹکراؤ کی صورت میں سامنے آ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے مربوط کوششوں کے ساتھ موثر حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی ،چیئرمین سینیٹ
انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں آئندہ دو سے ڈھائی ماہ کے دوران کچھ بھی غیر متوقع طور پر ہو سکتا ہے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما نے سیاستدانوں کے لیے آنے والے دنوں کو غیر یقینی قرار دیا اور کہا کہ سیاستدانوں کو لڑائی جھگڑے کے بجائے جمہوریت کی بقا کے بارے میں سوچنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ سیاستدان خوش فہمی میں نہ رہیں کیونکہ ان کے لیے حالات سازگار نہیں ہیں۔ اگر سیاستدان ہیں تو ملک بھی چلے گا، ورنہ ملک کا نظام بھی متاثر ہو سکتا ہے۔
منظور وسان نے کہا کہ ممکن ہے کہ قومی اسمبلی تحلیل کر دی جائے اور کچھ وقت کے لیے نگران حکومت کا قیام عمل میں لایا جائے۔
انہوں نے تحریک انصاف اور اس کے بانی عمران خان کے حوالے سے کہا کہ وہ ایک مشکل صورتحال میں پھنس چکے ہیں، لیکن عقلمندی سے وہ اس بند گلی سے نکل سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: آئی ایم ایف نے پاکستان میں غیر معمولی منفی خطرات سے خبردار کردیا
انہیں ایسے فیصلوں سے گریز کرنا چاہیے جو واپسی کا راستہ بند کر دیں۔ عمران خان کو سمجھداری سے کام لینا ہوگا اور اپنے فیصلے سوچ سمجھ کر کرنے ہوں گے۔


مشہور خبریں۔
طالبان اور داعش کے درمیان فرق
?️ 25 فروری 2022سچ خبریں:طالبان اور داعش کے درمیان بنیادی فرق نظریاتی ہے، طالبان نے
فروری
غزہ کی پٹی کے شمال میں قابضین کی جارحیت سلسلہ جاری
?️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں: ایک بیان میں حماس نے اس بات پر زور دیا
دسمبر
جو بائیڈن نے امریکا کو برباد کردیا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی صدر پر شدید حملہ
?️ 12 جولائی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جو بائیڈن پر
جولائی
کورونا: مزید 104 اموات، 3200 سے زائد کیسز رپورٹ
?️ 19 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس سے ملک میں ہلاکتوں
مئی
امریکہ سے وابستہ جنگجوؤں کی شمالی شام میں لوگوں پر شدید فائرنگ
?️ 23 فروری 2022سچ خبریں:شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شمالی شام میں امریکہ
فروری
بجلی کے کرایے میں اضافے کی وجہ سے حکومت پر سخت تنقید ہورہی ہے
?️ 21 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے
مارچ
جس ملک کی آزاد خارجہ پالیسی نہ ہو وہ کبھی اپنے لوگوں کی حفاظت نہیں کر سکتا:وزیر اعظم
?️ 1 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم نے اسلام آباد میں 2 روزہ نیشنل سیکیورٹی ڈائیلاگ
اپریل
اٹلی میں اسلام مخالف سیاست عروج پر
?️ 7 مئی 2024سچ خبریں: اٹلی کے مونفالکون شہر کے مسلمان مقامی حکام کے فیصلے
مئی