?️
سچ خبریں: جماعت اسلامی کراچی نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے باعث آج شام گورنر ہاؤس سندھ پر دیے جانے والے دھرنے کو مؤخر کر دیا ہے۔
جماعت اسلامی کراچی کے سکریٹری جنرل توفیق الدین صدیقی کے مطابق یہ فیصلہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے باعث کیا گیا ہے۔
توفیق الدین صدیقی نے کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ آج شام پانچ بجے نیو ایم اے جناح روڈ پر ادا کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر مولانا فضل الرحمٰن کا بیان
یاد رہے کہ اس سے قبل جماعت اسلامی کے ترجمان نے کہا تھا کہ دھرنا گیس و بجلی کے بلوں میں اضافے، پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں اور ٹیکسز کے خلاف دیا جانا تھا۔
دوسری جانب، ٹریفک پولیس نے جماعت اسلامی کراچی کے دھرنے کے اعلان کے پیش نظر کہا تھا کہ ایوان صدر روڈ دوپہر 3 بجے سے فوارہ چوک سے گورنر ہاؤس گیٹ نمبر ایک تک ٹریفک کے لیے بند رہے گا، جبکہ شاہین کمپلیکس سے پی آئی ڈی سی آنے اور جانے والی سڑکیں کھلی رہیں گی۔
ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ میٹرو پول سے آنے والے ٹریفک کو ضیا الدین روڈ پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی اور آرٹس کونسل چورنگی سے ٹریفک کو کلب روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: اسماعیل ہنیہ کے خاندان کی شہادت پر مشہور شخصیات اور رہنماؤں کا مسلسل ردعمل
انہوں نے مزید کہا کہ جناح برج سے پی آئی ڈی سی کی طرف ٹریفک کا دباؤ ہوگا۔
جماعت اسلامی کے دھرنے کے اعلان کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی تھی کہ سلطان آباد ٹریفک سیکشن کٹ سے مائی کولاچی اور بوٹ بیسن کا راستہ اختیار کریں۔
مشہور خبریں۔
امریکی فوج میں خودکشی کے حقیقی اعداد وشمار
?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:امریکی فوجیوں کی خودکشیوں کی تعداد اس سلسلہ میں سرکاری طور
ستمبر
غزہ کی فتح کے بارے میں نیتن یاہو کا وعدہ جھوٹ ہے: اسرائیلی وزیر
?️ 31 مئی 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج کے سابق کمانڈر اور اس حکومت کی جنگی
مئی
ایران کا صیہونیوں کو پیغام؛فلسطینی ماہر کی نظر میں
?️ 16 اپریل 2024سچ خبریں: ایک فلسطینی ماہر نے صیہونی حکومت کے خلاف اسلامی جمہوریہ
اپریل
ریاستہائے متحدہ میں روزانہ ریکارڈ توڑنے والے اومیکرون مریض
?️ 18 جنوری 2022سچ خبریں: اب تک 67 ملین سے زیادہ امریکی کووِڈ 19 سے
جنوری
قابض انتظامیہ کشمیریوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بند کرے،میرواعظ
?️ 20 مئی 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
مئی
انصاراللہ یمن کا صہیونیوں کے لیے دلچسپ پیغام
?️ 6 جنوری 2025سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے سیاسی دفتر کے سینئر رکن حزام
جنوری
اسرائیل کی نئی شرائط کے باعث معاہدے میں تاخیر
?️ 26 دسمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 12 نے اس حوالے سے ایک
دسمبر
غزہ کے خلاف جنگ میں داخل ہونا بائیڈن کے لیے کیسا رہے گا؟
?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں: امریکی صدارتی انتخابات میں تقریباً ایک سال باقی ہے، بائیڈن
نومبر