🗓️
سچ خبریں: تحفظ آئین موومنٹ کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ان کی تحریک کا مقصد حکومت گرانا نہیں ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے وضاحت کی کہ تحفظ آئین پاکستان کی تحریک کسی حکومت کو گرانے کے لیے نہیں بنائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے محمود اچکزئی کو حکومت کے ساتھ بات چیت کا مینڈیٹ دیا ہے
ان کا کہنا تھا کہ اس تحریک کا واحد مقصد قوم کو متحد کرنا ہے کیونکہ ملک ایک نازک دور سے گزر رہا ہے۔
ہمارا اتحاد پاکستان کو بچانے کے لیے ہے اور ہم قوم کو اجتماعی دانش سے اس بحران سے نکالیں گے۔
تحفظ آئین موومنٹ کے سربراہ نے مزید کہا کہ اگر سڑکیں اور نالیاں بنانا ترقی ہے تو یہ کام برطانوی دور میں بھی بہت ہوا ہے، لیکن اصل مسئلہ صوبوں کو ان کے وسائل پر حق دینا ہے۔
انہوں نے تحریک انصاف کو ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو ضمانت پر رہا کیا جائے۔
مزید پڑھیں: ملک کب آزاد ہوگا؟ محمود خان اچکزئی کی زبانی
محمود خان اچکزئی نے مزید کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلا صدارتی انتخاب تھا جس میں کوئی ووٹ فروخت نہیں ہوا۔
انہوں نے انہیں ووٹ دینے والے ایم پی ایز کا شکریہ بھی ادا کیا۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے کسی رکن نے صدارتی انتخابات میں اپنا ووٹ نہیں بیچا۔
مشہور خبریں۔
وزیراعظم نے پرویز الہیٰ کو وزیر اعلیٰ نامزد کرنے پر پارٹی قیادت کو اعتماد میں لیا
🗓️ 29 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)اسلام آباد میں تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس
مارچ
کیپٹن بھوپیندر سنگھ کی سزا کی معطلی سے ’جے کے سی سی ایس“ کی رپورٹ کی تقویت ملے گی، بھارتی نیوز پورٹل
🗓️ 16 نومبر 2023نئی دہلی: (سچ خبریں) شوپیاں جعلی مقابلے میں تین بیگناہ کشمیری نوجوانوں
نومبر
رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر فائرنگ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے
🗓️ 17 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) مسلم لیگ(ن) کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر
جنوری
انگلش کرکٹ بورڈ کی معذرت، ہمارے مؤقف کی بڑی کامیابی ہے: فوادچوہدری
🗓️ 29 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے
ستمبر
پاکستانی سیاسی لیڈروں کا سعودی عرب اور ایران سے مطالبہ
🗓️ 24 اکتوبر 2023سچ خبریں: پاکستان کے سیاسی رہنماؤں اور قدس عوامی کمیٹی کے اراکین
اکتوبر
سوئٹزرلینڈ میں صہیونی مخالف مظاہرہ
🗓️ 30 اگست 2022سچ خبریں:فلسطین کے حامیوں کی ایک بڑی تعداد جھنڈے اور بینرز اٹھائے
اگست
حکومت کی وفاقی کابینہ میں شامل مکنہ وزیروں کے نام اور تعداد سامنے آگئی
🗓️ 11 اپریل 2022اسلام آباد (سچ خبریں) اپوزیشن کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار شہبازشریف کی
اپریل
شمالی کوریا کا ایک نیا تجربہ
🗓️ 21 اگست 2023سچ خبریں:جنوبی کوریا کی یونہاپ نیوز ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ
اگست