?️
سچ خبریں: خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف صوبے کو دہشت گردی کے حوالے سے 590 ارب روپے دینے کے معاملے میں سراسر جھوٹ بول رہے ہیں۔
وزیر اعظم کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ یہ رقم 2010ء میں سوات آپریشن کے تعمیر و بحالی کے کاموں پر خرچ ہوئی تھی۔ این ایف سی کے تحت بقایاجات تاحال موصول نہیں ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فوج، سیاسی قیادت انسداد دہشت گردی پالیسی پر نظرثانی کیلئے متفق
انہوں نے کہا کہ نااہل لوگ دہشت گردی جیسے اہم معاملے پر بھی سیاست کر رہے ہیں۔ عزم استحکام کے حوالے سے بھی نااہل افراد نے فوج اور عوام میں دوریاں پیدا کرنے کی کوشش کی۔ دہشت گردی صرف خیبر پختونخوا کا مسئلہ نہیں، بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے۔
مزید پڑھیں: دہشت گردی کا مقابلہ کسی ایک سیاسی جماعت نے نہیں، سب نے مل کر کرنا ہے، بلاول بھٹو
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا خاتمہ صوبے سے زیادہ وفاق کی ذمہ داری ہے کیونکہ بارڈرز وفاق کے زیر انتظام ہیں۔ وفاق نے دہشت گردی سمیت ہر معاملے میں معاشی طور پر صوبے کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا ہے۔
مشہور خبریں۔
ٹرمپ کی بریکس گروپ کو دھمکی
?️ 1 فروری 2025سچ خبریں:امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بریکس گروپ کو خبردار کیا
فروری
موسم الریاض کیسے ایک قدامت پسند سعودی معاشرے کو تبدیل کر رہا ہے؟
?️ 21 نومبر 2024سچ خبریں:سعودی عرب اپنے معاشی انحصار کو خام تیل کی فروخت سے
نومبر
تل ابیب کے خلاف اردگان کس حد تک سنجیدہ ہے؟
?️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: بہت سے لوگ ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کو ایک
جولائی
ان شاء اللہ 2 ماہ میں اپنا ہدف پورا کر لیں گے: اسدعمر
?️ 30 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد
اکتوبر
آئی ایم ایف سے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی قسط کیلئے سخت مالیاتی اقدامات کا نفاذ ضروری
?️ 5 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف سے اگلے ایک ارب 10
مارچ
اگر پیوٹن یوکرین کی جنگ جیت جاتے ہیں تو نہیں معلوم کہاں تک جائیں گے:پولینڈ کے صدر
?️ 14 فروری 2023سچ خبریں:پولینڈ کے صدر نے اعتراف کیا کہ اگر مغرب نے آنے
فروری
ملاقات کے وعدے کے باوجود عمران خان کی بہنوں کو پھر اڈیالہ جیل کے باہر روک لیا گیا
?️ 17 اپریل 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) جیل حکام کی جانب سے ملاقات کے وعدے کے
اپریل
پنجاب کا آئندہ مالی سال 2021-22 کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا ہے
?️ 15 جون 2021لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پنجاب کا آئندہ مالی سال 2021-22 کا
جون