سچ خبریں: پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی کو ایک اور مقدمے میں لاہور ہائی کورٹ سے ریلیف مل گئی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی کو ایک اور مقدمے میں لاہور ہائی کورٹ سے ریلیف مل گئی ہے، کیونکہ پراسیکیوشن نے ان کی ضمانت منسوخی کی درخواست واپس لے لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور پولیس کی چوہدری پرویز الہٰی کی 30 روز کیلئے نظر بندی کی درخواست
رپورٹ کے مطابق، لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس اسجد جاوید گھرال نے پراسیکیوشن کی درخواست پر سماعت کی۔
دوران سماعت
سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ پرویز الہٰی کی ضمانت منسوخی کی درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔ عدالت نے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کی استدعا منظور کر لی۔
مزید پڑھیں:لاہور ہائیکوٹ کا چوہدری پرویز الہٰی کو آج 2 بجے پیش کرنے کا حکم
پس منظر
یاد رہے کہ پراسیکیوشن نے پرویز الہٰی کی اینٹی کرپشن کے مقدمے میں ضمانت کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔