🗓️
لاہور (سچ خبریں) پنجاب کے گورنر چودھری سرور کے مطابق اپوزیشن ناکام ہوگی، عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے انہوں نے کہا کہ PDM سیاسی ماحول گرم رکھنے کیلئے نئے اعلانات کر رہی ہے، سیاسی مخالفین چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحر یک عدم اعتماد کا نتیجہ مت بھولیں۔
پنجاب کے گورنر سے صوبائی وزیر ہائوسنگ میاں محمود الرشید نے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر چودھری سرورت کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتمام اپوزیشن کا نیا سیاسی شوشہ ہے، اپوزیشن اگر تحریک عدم اعتماد کا شوق پورا کرنا چاہتی ہے تو شوق سے کرے، عمران خان بطور وزیراعظم اور حکومت دونوں 2023 تک قائم رہیں گے۔
چودھری سرور نے کہا کہ اب بھی وقت ہے اپوزیشن سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹ کی حمایت کر دے، اوپن بیلٹ سے سینیٹ انتخابات میں شفافیت اور ایوان بالا کا تقدس بحال ہوگا، خفیہ رائے شماری سے بھی حکومتی اور اتحادی سینٹرز امیدوار کامیاب ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنانا ملکی اور قومی مفادات کے خلاف ہے، اپوزیشن سیاست کرے مگر قومی اداروں کو متنازعہ بنانے کی سازش نہ کرے۔
صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف متحد ہے، تحریک انصاف کے پاس 5 سال حکومت کرنے کا مینڈیٹ ہے، عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے اپوزیشن ناکام ہوگی۔PDM چاہے جتنا زور لگا لے۔
مشہور خبریں۔
سعودی عرب نے امریکہ سے مانگی مدد
🗓️ 28 اکتوبر 2021سچ خبریں: روئٹرز کے مطابق ریاض نے سعودی عرب سے کہا ہے
اکتوبر
الیکٹرانیک مشین ہی انتخابات کو شفاف کو بنا سکتی ہے
🗓️ 13 ستمبر 2021فیصل آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیر
ستمبر
انتخابات کے دوران ترکی میں غربت اور بھوک میں اضافہ
🗓️ 30 اپریل 2023سچ خبریں:جب کہ ترکی قومی انتخابات کی دہلیز پر ہے اور ترک
اپریل
یورپ میں قرآن پاک کو بار بار جلانے کے واقعات کے پس پردہ مقاصد
🗓️ 17 مارچ 2024سچ خبریں: گذشتہ میں شمالی یورپی ممالک جیسے سویڈن، ہالینڈ اور ڈنمارک
مارچ
وزیر اعظم بھی سی پیک منصوبوں پر کام کی سست رفتاری کے معترف
🗓️ 30 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے بھی سی پیک منصوبوں پر
ستمبر
احساس پروگرام کی کامیابی کی وجہ شفافیت ہے: وزیر اعظم
🗓️ 24 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ احسا س پروگرام کی
مئی
یمن میں جاری جارحیت کے خلاف انسانی حقوق کی متعدد عالمی تنظیموں کا ردعمل
🗓️ 29 مارچ 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کی 37 عالمی تنظمیوں میں یمن میں جاری جارحیت
مارچ
یحییٰ سنوار کے قتل پر صہیونی حکام کا اتفاق
🗓️ 7 اگست 2024سچ خبریں: صہیونی حکام یحییٰ سنوارکو 7 اکتوبر کے حملے کا ماسٹر
اگست