?️
سچ خبریں: پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کے آئی ایم ایف کے ساتھ کام کی حمایت کرتے ہیں اور پاکستان کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب میں امریکی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ شراکت داری اور تعاون کی طویل تاریخ رکھتے ہیں، امریکہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، امریکا سمجھتا ہے کہ پاکستان میں بہت استعداد ہے جب کہ پاکستان کے پاس متحرک نوجوان آبادی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ اور پاکستان عملی طور پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے
ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں گے، امریکہ اور پاکستان کے درمیان پارٹنرشپ کی بڑی تاریخ ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کی قدرکرتے ہیں، گزشتہ سال دونوں ممالک کے درمیان تجارت 9 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی، امریکہ کے نجی شعبے پاکستان کے پوٹینشل کےمعترف ہیں۔
امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے آئی ایم ایف کے ساتھ کام کو سپورٹ کرتے ہیں، ہم منگلا ڈیم کو نئے ٹربائنزکےساتھ اپ گریڈ کر رہے ہیں، ہم 250 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری صاف پانی کی فراہمی میں کر رہے ہیں جب کہ 85 ملین ڈالر میل نیوٹریشن کے خاتمے پر سرمایہ کاری کررہے ہیں۔
ڈونلڈ بلوم نے مزید کہا کہ شعبہ تعلیم اور اکیڈمک پروگرام میں 20 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کررہے ہیں، ہم گندھارا تہذیب کے تحفظ کی بھی حمایت کررہے ہیں جب کہ امریکا ایک بلین ڈالر صوبوں کو جسٹس اینڈ سکیورٹی پروگرام میں فراہم کررہا ہے، ہم پاکستان میں ہیلتھ کیئر سسٹم میں سرمایہ کاری کررہے اور مستقبل میں بھی سرمایہ کاری کریں گے۔
مزید پڑھیں: ہم امریکہ کے ساتھ مثبت اور تعمیری تعلقات چاہتے ہیں: پاکستان
امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا مشترکہ طور پر افغان مہاجرین اور پناہ کی تلاش میں لوگوں کو سپورٹ کررہے ہیں، خیال کیا جاتا ہےکہ پاک امریکا تعلقات کا محور سکیورٹی مسائل ہیں مگر ایسا ہرگز نہیں،گزشتہ کئی سالوں میں امریکہ نے قدرتی آفات اور معاشی میدان میں پاکستان کی حمایت کی ہے۔
مشہور خبریں۔
مغربی کنارے میں صہیونیوں کے ہاتھوں ایک فلسطینی نوجوان شہید
?️ 15 اکتوبر 2021سچ خبریں:مغربی کنارے میں صہیونی عسکریت پسندوں نے ایک فلسطینی نوجوان کو
اکتوبر
آرامکو اپنے 50 بلین ڈالر کے حصص فروخت کرنے پر غور کر رہی ہے
?️ 4 ستمبر 2023سچ خبریں: سعودی آرامکو دسیوں ارب ڈالر کے حصص کی فروخت کے
ستمبر
اسیر فلسطینیوں کی حمایت میں اگلے جمعہ کو یوم غضب قرار دیا گیا
?️ 5 جنوری 2022سچ خبریں: غزہ کی وزارت قیدیوں کے سامنے ایک ریلی کے دوران
جنوری
نوشہرو فیروز میں 30 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی
?️ 21 مئی 2025نوشہروفیروز (سچ خبریں) صوبہ سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں 30 دن
مئی
انگلینڈ کی ملکہ انسانیت کے لیے خونی میراث
?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں: انگلستان کی ملکہ الزبتھ دوم 69 سال تک برطانیہ
ستمبر
انسٹاگرام کی ’ایڈٹس‘ نامی ایڈیٹنگ ایپ متعارف
?️ 23 جنوری 2025سچ خبریں: سوشل میڈیا شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام کی جانب سے ’ایڈٹس‘
جنوری
افغانستان سے نکلنا ہمارا سیاہ باب ہے:برطانوی عہدیدار
?️ 12 فروری 2023سچ خبریں:برطانوی ایوان نمائندگان کی دفاعی کمیٹی کے سربراہ ٹوبیاس ایل ووڈ
فروری
بجٹ 24-2023: حکومت نے 223 ارب روپے کے نئے ریونیو اقدامات متعارف کروادیے
?️ 10 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں
جون