عالمی بینک سے پاکستان کو کتنی رقم ملنے والی ہے؟

عالمی بینک سے پاکستان کو کتنی رقم ملنے والی ہے؟

?️

سچ خبریں: عالمی بینک کی پاکستان کے لیے 53 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز فنانسنگ کی منظوری دے دی ہے

عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 53 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کی فنانسنگ کی منظوری دے دی ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کم کرنے اور سندھ میں لائیو اسٹاک کے شعبے میں بہتری کے لیے استعمال ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں غذائی عدم تحفظ میں اضافہ، تعلیم و صحت کی خدمات تک فراہمی میں کمی ہوئی، عالمی بینک

میڈیا کے مطابق، عالمی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو دو منصوبوں کے لیے فنانسنگ فراہم کی جائے گی۔

پہلے پروجیکٹ کی تفصیلات

پہلے پروجیکٹ کے تحت 40 کروڑ ڈالر فراہم کیے جائیں گے، جو پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کم کرنے پر خرچ ہوں گے۔ اس سے زرعی شعبے کی پیداوار میں بہتری آئے گی اور اسے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے محفوظ بنایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: سندھ حکومت کا عالمی بینک کے اشتراک سے عوام کو 7 ہزار میں سولر سسٹم فراہم کرنے کا فیصلہ

دوسرے پروجیکٹ کی تفصیلات

اعلامیہ کے مطابق، دوسرے پروجیکٹ کے تحت 13 کروڑ 50 لاکھ ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔ اس کا مقصد سندھ میں لائیو اسٹاک کے شعبے کی بہتری ہے اور اسے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے محفوظ بنانا ہے۔

مشہور خبریں۔

امریکا کو اڈے دے کر ملک کی سالمیت کا سمجھوتہ نہیں کر سکتے

?️ 30 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے امریکا نے کہا کہ امریکا

مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی قدم، فلسطینی مزاحمتی تنظیم کا سخت ردعمل

?️ 26 فروری 2026مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی قدم، فلسطینی مزاحمتی تنظیم کا سخت ردعمل

حکومت نے یوم علی  پر ہر قسم کے جلوسوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں

?️ 1 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او

آخرکار ٹرمپ نے بھی اعتراف کر لیا

?️ 28 جون 2023سچ خبریں:ایک امریکی ٹیلی ویژن چینل نے ایک آڈیو فائل شائع کی

نیتن یاہو کے لئے راستہ بند

?️ 19 مارچ 2024سچ خبریں:عبرانی اخبار کے مطابق سیاسی تجزیہ کار انا براسکی نے اعلان

Miguel Delivers a Party for the End of the World on ‘War & Leisure’

?️ 15 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

سلامتی کونسل عالمی ادارہ ہے یا امریکی؟ ثبوت

?️ 11 جنوری 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ کی پٹی میں

امریکی فوج کا 2026 میں عراق سے مکمل انخلاء

?️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: بغداد اور بین الاقوامی اتحاد کے درمیان معاہدے کی خبروں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے