سچ خبریں: عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما اسفندیار ولی نے حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے کو جذباتی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ جذبات پر مبنی فیصلوں کے نتائج کبھی سود مند نہیں ہوتے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہم اس قسم کے جذباتی فیصلوں کے خراب نتائج دیکھ چکے ہیں اور ان غلط فیصلوں کے اثرات آج تک سیاست پر نمایاں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کیا حکومت پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا فیصلہ واپس لے لے گی؟
انہوں نے مزید کہا کہ سیاست میں ذاتی خواہشات اور جذبات پر قابو پانا اصل امتحان ہوتا ہے، جمہوریت اور سیاسی عمل کی مضبوطی کے لیے غلطیوں سے سیکھنا ضروری ہے۔ حکومت کا پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ غیر منطقی اور سمجھ سے بالاتر ہے۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی پر پابندی کے اغراض و مقاصد