9 مئی کے واقعات: پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان رہائی کے بعد پانچویں بار گرفتار

🗓️

مردان: (سچ خبریں) پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کی 9 مئی کے واقعات میں رہائی کے بعد اینٹی کرپشن یونٹ نے مبینہ غیرقانونی بھرتیوں کے الزام میں پانچویں بار گرفتار کرلیا۔

مردان کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے واقعات میں نامزد تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کا نام کیس سے خارج کرکے رہا کرنے کا حکم دے دیا لیکن اینٹی کرپشن یونٹ نے غیرقانونی بھرتیوں کے الزام میں انہیں گرفتار کرلیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کو مردان میں توڑ پھوڑ اور جلاو گھیراؤ کے کیس میں نامزد پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کو رہا کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے پی ٹی ائی رہنما علی محمد خان کا نام کیس سے خارج کردیا۔

دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ علی محمد خان کو مقدمے میں براہ راست نامزد نہیں کیا گیا اور ان کے توڑ پھوڑ میں ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے، لہٰذا علی محمد خان پولیس کو دیگر کیسز میں مطلوب نہ ہوں تو انہیں رہا کیا جائے۔

سابق وفاقی وزیر مملکت علی محمد خان کو چوتھی بار اینٹی کرپشن حکام نے گرفتار کرلیا۔

سابق وزیر علی محمد خان کو آج انسدادیِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے علی محمد خان کو بے گناہ قرار دے کر تمام مقدمات سے بری کرکے اُن کے رہائی کے احکامات جاری کیے۔

تاہم رہائی کے بعد اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے غیرقانونی بھرتیوں کے الزام میں علی محمد خان کو گرفتار کر لیا گیا۔

خیال رہے کہ 9 مئی کو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک میں پرشدد مظاہرے شروع ہوگئے تھے جہاں مشتعل ہجوم نے سرکاری و نجی املاک کو نذرآتش کیا تھا، بعدازاں حکومت اور ریاستی اداروں کی طرف سے فوجی، دفاعی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا گیا جس میں متعدد پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنان کو گرفتار کیا گیا تھا۔

11 مئی کو تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کو سپریم کورٹ جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔

بعدازاں 17 مئی کو پنجاب پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کو ڈسٹرکٹ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیا تھا۔

پی ٹی آئی کی طرف سے ٹوئٹر پر جاری کردہ ویڈیو کے مطابق علی محمد خان کو جہلم ڈسٹرکٹ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کیا گیا تھا۔

اسی طرح 30 کو تحریک انصاف نے کہا تھا کہ علی محمد خان کو اڈیالہ جیل سے رہا ہونے کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا تھا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ علی محمد خان کو تیسری مرتبہ گرفتار کیا گیا ہے۔

آج گرفتارے سے قبل پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا کہ قانون اور پارٹی چئیرمین کے ساتھ کھڑے ہیں، 9 مئی کو جنہوں نے غلط کیا سزا ملنی چاہیے، پی ٹی آئی بڑی جماعت ہے، سائڈ لائن کرنا مناسب نہیں۔

علی محمد خان نے کہا کہ جو مقدمات ہیں سب کا سامنا کریں گے، پی ٹی آئی 2 کروڑ ووٹ لینی والی جماعت ہے، جس نے توڑ پھوڑ کی ہے اس کیساتھ نہیں ہیں۔

مشہور خبریں۔

صیہونیوں کے ہاتھوں زیر تعمیر مسجد شہید

🗓️ 27 جنوری 2021سچ خبریں:بدھ کی صبح صہیونی عسکریت پسندوں نے مغربی کنارے کے جنوب

عمران خان نے جیل سے نکال کر گھر میں نظربند رکھنے کی ڈیل مسترد کردی

🗓️ 28 دسمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جیل سے

غزہ میں اب تک کتنے بچے بھوک سے شہید ہو چکے ہیں؟

🗓️ 5 جون 2024سچ خبریں: غزہ کی انتظامیہ نے صہیونی حکومت کے اس علاقے میں

الحدیدہ میں جنگ بندی کی 93 خلاف ورزیاں

🗓️ 11 جنوری 2022سچ خبریں:   یمنی ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی اتحاد نے الحدیدہ

عراق میں ترکی کے مشکوک اقدامات

🗓️ 16 دسمبر 2024سچ خبریں:ذرائع نے عراق اور خاص طور پر کردستان کے قریب ترکی

رانا ثنااللہ کے خلاف ایسا کام پکڑا ہے کہ انہیں عمر قید ہوگی۔

🗓️ 2 اکتوبر 2022لاہور: (سچ خبریں) لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ

یورپی یونین امریکہ کے جواب کی منتظر

🗓️ 19 اگست 2022سچ خبریں:     امریکی ویب سائٹ ڈپلومیٹک نے جمعرات 18 اگست کو

ترکی حماس کو کیا سمجھتا ہے؟

🗓️ 18 اپریل 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر نے آج ایک بیان میںتحریک حماس کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے