🗓️
اسلام آباد:(سچ خبریں) 9 مئی حملہ کیس میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کی درخواست ضمانت خارج کردی گئی جس کے بعد انہیں احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔
عدالت کی جانب سے شیخ رشید کی تھانہ نیو ٹاؤن کے مقدمہ میں ضمانت خارج کی گئی جس کے بعد انہیں کمرہ عدالت کے باہرُ سے گرفتار کر لیا گیا۔
سابق وزیر داخلہ حساس ادارے کے دفتر میں جلاؤ گھیراو کے مقدمہ میں نامزد تھے۔
واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل جی ایچ کیو حملہ کیس میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید اور ان کے بھتیجے شیخ راشد سمیت دیگر کی ضمانت منظور ہو گئی تھی۔
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ملک آصف اعجاز نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں محفوظ شدہ فیصلہ سنایا تھا، گزشتہ روز فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔
آج فیصلے سے قبل شیخ رشید احمد اور شیخ راشد شفیق اپنے وکیل سردار عبدررازق کے ہمراہ انسداد دہشتگردی پہنچے جہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چلے کے بعد طبیعت کافی ناساز ہے، بولنے اور چلنے میں تکلیف ہے، حوصلہ بلند ہے، ہارتا وہ ہے جو حوصلہ ہارتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کورٹ مارشل میں بھی اور کلاشنکوف کیس میں بھی جیل گیا تھا، اب بھی اگر جیل بھیجتے ہیں تو الیکشن جیتیں گے۔
گزشتہ سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے شیخ رشید احمد کی گرفتاری کی استدعا کی گئی تھی، تفتیشی افسر نے شیخ راشد شفیق کی 9 مئی کی ویڈیو چلا کر عدالت کو دکھائی تھی۔
واضح رہے کہ 9 دسمبر 2023 کو 9 مئی مقدمات میں سابق وزیر داخلہ و سربراہ عوامی لیگ شیخ رشید کی عبوری ضمانتوں میں 4 جنوری تک توسیع کردی گئی تھی۔
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کیسز کی سماعت کی، کیسز کا مکمل ریکارڈ پیش نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار بھی کیا۔
سرکاری پراسیکیوٹر نے کہا کہ تفتیش جاری ہے مزید موقع دیا جائے، جس پر عدالت نے آئندہ تاریخ تک تفتیش مکمل کر کے ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔
دریں اثنا عدالت نے شیخ رشید اور اُن کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کی عبوری ضمانتوں میں بھی 9 جنوری تک توسیع کردی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ان کیسوں سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے، میں 9 مئی کو یہاں موجود نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ میں 8 مئی سے 16 تک یہاں نہیں تھا، کیس سے تعلق نہیں ہے، اللہ بہتر کرے گا۔
شیخ رشید نے بتایا کہ مجھے میڈیا سے بات کرنے سے منع کیا گیا ہے، عدالت نے میڈیا ٹاک سے منع کیا ہے، اداروں کا میں نے ہمیشہ احترام کیا ہے، ان تمام کیسوں سے میرا کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ زندہ رہا تو الیکشن لڑوں گا، این اے 56 اور 57 سے قلم دوات پر الیکشن لڑوں گا۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل نے بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں بکھیر دیں: چیئرمین سینیٹ
🗓️ 11 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے
مئی
سندھ حکومت کا کورونا کیسز بڑھنے کی صورت میں سخت فیصلوں کا اعلان
🗓️ 9 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) سندھ حکومت نے کورونا کیسز کمیں کمی کے پیش
اگست
وزیر خارجہ نے برطانوی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا
🗓️ 28 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے
اگست
بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ: شہباز گل پر فرد جرم 20 جنوری کو عائد ہوگی
🗓️ 6 جنوری 2023 اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں اداروں
جنوری
بائیڈن کا نیا منصوبہ اور غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کا معمہ
🗓️ 3 جون 2024سچ خبریں: غزہ میں جنگ کی شدت، جنگ بندی کے منصوبے کی پیشکش
جون
دنیا ہماری مدد کی درخواست پر توجہ نہیں دیتی: کمال عدوان ہسپتال کے ڈائریکٹر
🗓️ 25 دسمبر 2024سچ خبریں: صہیونی شمالی غزہ میں مریضوں اور طبی عملے کے خلاف
دسمبر
انسداد دہشتگردی کے لئے فیس بک کا نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ
🗓️ 3 جولائی 2021نیو یارک ( سچ خبریں ) دہشت گردی کی روک تھام میں
جولائی
لبنانی پارلیمنٹ اسپیکر کا صیہونیوں کو انتباہ
🗓️ 17 فروری 2025 سچ خبریں:لبنان کے پارلیمنٹ اسپیکر نبیہ بری نے حالیہ ایئرپورٹ واقعے
فروری