80 سال اور اس سے زائد عمر کے شہریوں کوڈ ویکسین کیسے لگے گی:

کورونا وائرس

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے  کہ 80 سال اور اسے زائد عمر کے شہریوں کو مشکلات کو دیکھتے ہوئے ان کے لئےفراہم کرنے کے لئے اس بات کا اعلان کیا ہے ان فراد کو  ان کے گھروں میں کووِڈ19 کی ویکسین لگائی جائے گی، یہ سہولت آئندہ چند روز میں دستیاب ہوگی۔

 ایک امریکی خبررساں ادارے بلوم برگ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس حقیقت کے باوجود کہ تقریباً 10 لاکھ کے قریب افراد کو اس مہلک وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگ چکی ہے پاکستان کو اپنی 75 فیصد آبادی کو حفاظتی ٹیکے لگانے میں ایک دہائی کا عرصہ لگ سکتا ہے۔

اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ 3 اپریل تک 9 لاکھ 36 ہزار 383 افراد کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے جس میں سے 2 لاکھ 65 ہزار 831 کو گزشتہ ہفتے ہیں ویکسین لگائی گئی۔

وزیر منصوبہ بندی اسد عمر جو روزانہ این سی او سی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ 80 سال یا اس سے زائد عمر کے شہریوں کو ان لے گھروں میں ویکسینیٹ کیا جائے گا۔

نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ این سی او سی کے اجلاس میں کیا گیا اور صوبوں پر زور دیا گیا ہے کہ اس پر عمل کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بزرگ شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں کیوں کہ معمر افراد کے لیے ویکسینیشین سینٹر پہنچنا اور قطار میں انتظار کرنا مشکل ہے، انہوں نے کہا کہ گرمیوں میں یہ اور بھی مشکل ہوجائے گا۔اسد عمر نے ایک مرتبہ پھر عوام پر زور دیا کہ اپنے آپ کو ویکسینیشن کے لیے رجسٹرڈ کروائیں۔

دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اسلام آباد کے ایک ویکسینیشین سینٹر کے دورے کے موقع پر کہا ہے کہ ہم اب تک 9 لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین لگا چکے ہیں اور چند ہی روز میں 10 لاکھ کی سطح عبور کر جائیں گے۔

ان کا کہنا تھقا کہ اب ہر 65 سال سے زائد عمر کا شہری واک ان ویکسینیشن کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتا ہے اور بتدریج ہم اسے کم عمر افراد کے لیے بھی متعارف کروائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امراض قلب میں مبتلا افراد پوچھ رہے ہیں کہ کیا انہیں ویکسین لگوانی چاہیے تو اس کا جواب یہ ہے کہ بالکل لگوانی چاہیے کیوں کہ محفوظ ہے۔بلوم برگ کی ایک تحقیق کے مطابق پاکستان کو اپنی 75 فیصد آباد کو ویکسین لگانے کے لیے 10 سال کا عرصہ درکار ہوگا۔

یہاں یہ بات مدِ نظر رہے کہ ڈاکٹر فیصل سلطان نے اعلان کیا تھا کہ 18 سال سے زائد عمر کے ایک کروڑ پااکستانی ویکسینیشن کے اہل ہوں گے اور اس میں سے 75 فیصد کو رواں سال کے اواخر تک ویکسین لگا دی جائے گی۔

تحقیق کے مطابق پاکستان، یوکرین، ایران اور بنگلہ دیش کو اپنی 75 فیصد آبادی کی ویکسینیشن میں 10 سال کا عرصہ، فلپائن کو 4 سال، بھارت کو 4 سال اور ارجنیٹنا کو 3 سال لگے گیں۔

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ ترکی، برازیل، جرمنی، فرانس، اسپین اور اٹلی کو اس کام میں ایک سال جبکہ امریکا، برطانیہ، اسرائیل اور چلی سمیت کچھ ممالک ک 75 فیصد آبادی کی ویکسینیشن میں ایک سال سے بھی کم وقت لگے گا۔

مشہور خبریں۔

حزب اللہ مقبوضہ علاقوں میں بھی موجود ہے؛صہیونیوں کا اعتراف

?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے مقبوضہ علاقوں کے پانیوں میں حزب اللہ

جرمنی بحر ہند میں وسیع فوجی موجودگی کی تلاش میں

?️ 1 ستمبر 2022سچ خبریں:جرمنی کا کہنا ہے کہ وہ بحر ہند اور بحرالکاہل میں

گزشتہ 12 سال سے خیبرپختونخوا کے عوام کو جھوٹ اور دھوکے میں رکھا ہوا ہے۔ عظمی بخاری

?️ 28 جون 2025لاہور (سچ خبریں) عظمی بخاری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ایئرایمبولینس

امریکہ کی نفسیاتی جنگ ہمیشہ کی طرح ناکام رہے گی: مادورو

?️ 25 اکتوبر 2025سچ خبریں: صدر وینزویلا نکولس مادورو نے ریاستی ٹیلی ویژن پر قوم سے

افغانستان میں ایک جامع حکومت کا قیام ہی مسائل کا واحد حل

?️ 21 دسمبر 2021سچ خبریں:ایرانی وزیر خارجہ نے او آئی سی کے رکن ممالک کے

طالبان کے پاس فتنۃ الخوارج یا پاکستان میں سے کسی ایک کے انتخاب کےعلاوہ کوئی آپشن نہیں، فیلڈ مارشل

?️ 8 دسمبر 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) چیف آف ڈیفنس فورسرز (سی ڈی ایف) فیلڈ مارشل

چین کا امریکہ کو دو ٹوک جواب

?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں:چین نے امریکہ کے ساتھ کسی بھی تجارتی مذاکرات کی موجودگی

بی بی سی اسرائیل میں کیا کر رہا ہے؟

?️ 16 اگست 2023سچ خبریں:بی بی سی عربی ویب سائٹ نے منگل 15 اگست کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے