8 فروری کو ووٹر ٹرن آؤٹ 47.6 فیصد رہا، فافن کی جائزہ رپورٹ جاری

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن 2024 کے متعلق فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے ووٹر ٹرن آؤٹ پر جائزہ رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق انتخابات میں ووٹر ٹرن آؤٹ 47.6 فیصد رہا ہے۔ ووٹرز سے متعلق فافن کی جانب سے جاری جائزہ رپورٹ قومی اسمبلی کے 264 حلقوں کے فارم 47 پر مبنی ہے۔

فافن رپورٹ میں بتایا گیا کہ الیکشن 2018 میں ووٹر ٹرن آؤٹ 52.1 فیصد تھی، الیکشن 2024 میں 6.06 کروڑ ووٹرز نے ووٹ کا حق استعمال کیا، سال 2018 میں رجسٹرڈ ووٹرز تعداد 10.6 کروڑ تھی، الیکشن 2024 میں تعداد 12.86 کروڑ ہوگئی۔

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقوں میں سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ این اے 214 تھرپارکر میں 70.9 فیصد رہا جبکہ قومی اسمبلی کے حلقوں میں سب سے کم ٹرن آؤٹ این اے 42 جنوبی وزیرستان میں 16.3 فیصد تھا، اسلام آباد میں 2018 کا ووٹر ٹرن آؤٹ 58.3 فیصد تھا جو الیکشن 2024 میں 54.2 فیصد رہا۔

رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں 2018 کا ووٹر ٹرن آؤٹ 44 فیصد تھا، الیکشن 2024 میں یہ 39.5 فیصد رہا، پنجاب میں 2018 کا ووٹر ٹرن آؤٹ 56.8 فیصد تھا، الیکشن 2024 میں یہ 51.6 فیصد رہا، سندھ میں 2018 کا ووٹر ٹرن آؤٹ 47.2 فیصد تھا جو الیکشن 2024 میں 43.7 فیصد رہا، بلوچستان میں 2018 کا ووٹر ٹرن آؤٹ 45.3 فیصد تھا، یہ الیکشن 2024 میں 42.9 فیصد تھا۔

خواتین کے ووٹ ڈالے جانے کی شرح کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن 2018 کے برعکس 2024 میں کسی حلقے سے خواتین ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 10 فیصد سے کم نہیں رہا، قومی اسمبلی کے 254 حلقوں میں خواتین ووٹرز کی تعداد 29 لاکھ اور مرد ووٹرز کی 11 لاکھ بڑھی، قومی اسمبلی کے 254 حلقوں میں مرد ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 55.6 فیصد جبکہ خواتین کا 45.6 فیصد رہا۔

اس میں مزید بتایا گیا ہے کہ ریٹرننگ افسران نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 20 حلقوں کے فارم 47 میں مرد اور عورت ووٹرز کی تعداد الگ الگ نہیں لکھی ہے۔

مشہور خبریں۔

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نیویارک پہنچ گئے

🗓️ 21 ستمبر 2021نیویارک (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی یواین جنرل اسمبلی کے اجلاس میں

روس یوکرین جنگ میں مصر کو 7 ارب ڈالر کا نقصان

🗓️ 16 مئی 2022سچ خبریں: مصری وزیراعظم نے اعتراف کیا کہ روس کی یوکرین کے

پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کی ایوان میں واپسی پر وہ ان کا خیرمقدم کریں گے۔راجا پرویز اشرف

🗓️ 29 ستمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کے اسپیکر راجا پرویز اشرف نے کہا

اسرائیلی دہشت گرد فوج کی جانب سے بھیڑ بکریوں کی چوری کا سلسلہ جاری، جنوبی لبنان سے درجنوں بکریاں چوری کرلیں

🗓️ 1 اگست 2021بیروت (سچ خبریں)  اسرائیلی دہشت گرد فوج کی جانب سے بھیڑ بکریوں

مغرب یوکرائن کی جنگ کیوں ختم نہیں کرتا ؟

🗓️ 6 اکتوبر 2023سچ خبریں:روسی فیڈریشن پریذیڈنسی کے ترجمان، دمتری پیسکوف نے آج کہا کہ

بائیڈن کا دوبارہ انتخاب لڑنے کا ارادہ : جل بائیڈن

🗓️ 28 فروری 2023سچ خبریں:امریکی صدر کی اہلیہ جل بائیڈن نے  جو بائیڈن کے 2024

شہید خدائی کا خون رائیگاں نہیں جائے گا: سردار سلامی

🗓️ 24 مئی 2022سچ خبریں:  آج منگل کو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف

آج رات 11 بجے سے پہلے ٹکٹوں کا اعلان کروں گا، چیئرمین پی ٹی آئی

🗓️ 11 جنوری 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے