?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبے میں سیلابی صورتحال سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں پانی کے بہاؤ، ڈیمز کی صورتحال اور ریلیف اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
وزیراعلی سندھ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ پانی کی سطح میں کچھ کمی آرہی ہے لیکن ہمیں 7 سے 9 لاکھ کیوسک پانی کے ممکنہ سیلاب کے لیے تیار رہنا ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ 8 ستمبر کو گڈو بیراج پر پانی کا بہاؤ اپنے عروج پر ہوگا، لہذا ریلیف کیمپس کے قیام اور عوام کے بروقت انخلا کو یقینی بنایا جائے۔
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد ایک لاکھ 83 ہزار اور اخراج ایک لاکھ 55 ہزار کیوسک ہے جبکہ منگلا ڈیم میں پانی کی آمد ایک لاکھ 15 ہزار اور اخراج ایک لاکھ 33 ہزار کیوسک ہے، دونوں ڈیمز میں پانی کی سطح میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، کشمور، کندھ کوٹ بند اور قادر پور شینک بند کی مضبوطی کا کام تیزی سے جاری ہے۔
حکام نے بتایا کہ اسی طرح گڈو بیراج میں پانی کی آمد ساڑھے 3 لاکھ کیوسک سے زائد اور اخراج 3 لاکھ 77 ہزار کیوسک ہے، جبکہ سکھر بیراج میں پانی کی آمد 3 لاکھ 31 ہزار اور اخراج 2 لاکھ 77 ہزار کیوسک ہے، گڈو اور سکھر دونوں بیراجوں پر پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ صوبے میں اب تک 528 ریلیف کیمپس قائم کیے جا چکے ہیں، تاہم وہاں لوگوں کی آمد نہ ہونے کے برابر ہے، اس کے باوجود ایک لاکھ 9 ہزار افراد کو کچے کے علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔
بریفنگ میں کہا گیا کہ 169 میڈیکل کیمپس میں 27 ہزار 801 مریضوں کا علاج کیا گیا، جبکہ مویشیوں کے لیے قائم 110 کیمپس میں 7 لاکھ 54 ہزار سے زائد مویشیوں کی ویکسینیشن کی جا چکی ہے۔


مشہور خبریں۔
عراقی صدر کا پی کے کے اور غزہ کے بارے میں نیا بیان سامنے آگیا
?️ 29 اگست 2025عراقی صدر کا پی کے کے اور غزہ کے بارے میں نیا
اگست
بنوں حملے کا مقدمہ درج، 14 برقعہ پوش دہشتگردوں نے بھاری اسلحہ سے حملہ کیا
?️ 9 مارچ 2025بنوں: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں دہشت گردی کے واقعے
مارچ
دواؤں اور علاج پر پابندی،شام کے خلاف امریکہ کا ایک اور جرم
?️ 20 جنوری 2023سچ خبریں:معلوم ہوتا ہے کہ واشنگٹن کے رہنما شامی عوام کو سکون
جنوری
کیا صیہونی قابض ترکی کے لیے بھی خطرہ ہیں؟
?️ 16 مئی 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر نے اپنے بیان میں صیہونی حکومت کے
مئی
پاسپورٹ بنوانے گیا تو خواتین نے نوازالدین صدیقی سمجھ لیا، سلیم معراج
?️ 18 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) ورسٹائل پاکستانی اداکار سلیم معراج نے انکشاف کیا ہے
اکتوبر
سعودیوں کی نظر میں یمنیوں کی میزائل طاقت
?️ 1 اپریل 2021سچ خبریں:سعودی وزیر اطلاعات نے اعتراف کیا کہ یمن پر حملے کے
اپریل
شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ، دہشت گرد کمانڈر ہلاک
?️ 4 دسمبر 2022خیبر پختونخوا 🙁سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے
دسمبر
حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کا عمل دوبارہ شروع کردیا، پیشکشیں طلب
?️ 24 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے قومی ایئر لائن ( پی
اپریل