?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) دفترِ خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان کو امید ہے کہ 6 نومبر کو افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات کے اگلے دور کا نتیجہ مثبت نکلے گا۔
جمعے کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا کہ ’پاکستان مصالحتی عمل میں اپنا کردار جاری رکھے گا اور 6 نومبر کے مذاکرات سے مثبت نتائج کی امید رکھتا ہے‘۔
انہوں نے یاد دلایا کہ پاکستان اور افغان طالبان حکومت کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور جمعرات کی شام استنبول میں ثالثوں کی موجودگی میں اختتام کو پہنچا۔
ترجمان کے مطابق ’پاکستان نے 25 اکتوبر سے شروع ہونے والے استنبول مذاکرات میں خوش دلی اور مثبت نیت کے ساتھ شرکت کی‘۔
انہوں نے بتایا کہ مذاکرات ابتدائی طور پر دو دن کے لیے طے کیے گئے تھے، تاہم طالبان حکومت کے ساتھ باہمی اتفاقِ رائے سے معاہدے تک پہنچنے کی سنجیدہ کوشش میں پاکستان نے بات چیت کو 4 دن تک جاری رکھا۔
ترجمان نے کہا کہ ’پاکستان نے طالبان حکومت سے مثبت انداز میں بات چیت کی، مگر اپنی اس واضح پوزیشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا کہ افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونا چاہیے‘۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ ’پاکستان مزید کسی کشیدگی کا خواہاں نہیں، لیکن طالبان حکومت سے توقع رکھتا ہے کہ وہ بین الاقوامی برادری سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کرے اور پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو دور کرنے کے لیے فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان سمیت دہشت گرد تنظیموں کے خلاف ٹھوس اور قابلِ تصدیق اقدامات کرے‘۔
طاہر اندرابی نے بتایا کہ گزشتہ چار سال سے پاکستان افغان طالبان سے مطالبہ کرتا آ رہا ہے کہ وہ اپنی سرزمین پر موجود دہشت گرد تنظیموں کے خلاف فیصلہ کن اور مؤثر کارروائی کرے۔
انہوں نے کہا کہ ’ہم نے بارہا طالبان حکومت کو فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کی اعلیٰ قیادت کی افغانستان میں موجودگی سے متعلق قابلِ تصدیق معلومات فراہم کیں، تاہم ماضی میں بار بار یقین دہانیوں کے باوجود افغانستان سے پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں اضافہ ہوا ہے‘۔
طاہر اندرابی نے کہا کہ اکتوبر میں افغان سرزمین سے پاکستانی علاقوں پر بلااشتعال حملے کیے گئے، پاکستان نے سرحدی علاقوں میں اشتعال انگیزیوں کا بھرپور جواب دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے واضح کیا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے مگر اپنی خودمختاری اور عوام کے تحفظ کے لیے ہر اقدام اٹھائے گا، پاکستان 6 نومبر کے مذاکرات میں مثبت نتیجے کی امید رکھتا ہے، انہوں نے قطر اور ترکی کے تعمیری کردار کو سراہا۔


مشہور خبریں۔
وفاقی وزیر اوورسیز چوہدری سالک حسین کا تمام ممالک سے اسرائیل کے بائیکاٹ کا مطالبہ
?️ 2 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے اوور سیز پاکستانی چوہدری سالک
اکتوبر
حکومت کا 4 اداروں کی نجکاری کا فیصلہ
?️ 4 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے رواں مالی سال 4 اداروں کی نجکاری کا
ستمبر
افغانستان میں برطانوی فوجیوں کے ہاتھوں 64 بچے ہلاک
?️ 14 نومبر 2022سچ خبریں:افغانستان میں 2006 سے لے کر 2014 تک برطانوی فوج کے
نومبر
مشرقی شام میں امریکی دہشت گردوں کی بڑھتی ہوئی موجودگی
?️ 18 جون 2022سچ خبریں: داعش کے خلاف بین الاقوامی اتحاد کی قیادت کرنے والی
جون
یورپ سے امریکی فوجی انخلا؛ واشنگٹن کے لیے ایک مشکل چیلنج
?️ 25 جون 2025سچ خبریں: یورونیوز ٹیلی ویژن نیٹ ورک کی ویب سائٹ نے اپنی
جون
صیہونی فوجییوں کے فرار میں اضافہ
?️ 25 نومبر 2023سچ خبریں: صہیونی صحافی کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج میں ملازمت
نومبر
MI6 کی پہلی خاتون ممکنہ سربراہ باربارا ووڈوارڈ کون ہیں؟
?️ 12 مئی 2025 سچ خبریں:باربارا ووڈوارڈ ، اقوام متحدہ میں برطانیہ کی سفیر، ممکنہ
مئی
اسرائیل اب امریکہ کی 51 ویں ریاست بن چکا ہے؛ صیہونی میڈیا کا اعتراف
?️ 26 اکتوبر 2025سچ خبریں:صیہونی چینل 12 نے اپنے پروگرام اولپان شیشی میں اسرائیل کو
اکتوبر