?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے 2 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور نہیں کیے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے 2 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے تاحال منظور نہیں ہوئے، جن 2 ارکان اسمبلی کے استعفے منظور نہیں ہوئے، ان میں سردار طالب اور نواز الٰہی شامل ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ تحریک انصاف کے دونوں اراکین قومی اسمبلی نے استعفوں کے وقت چھٹی کی درخواست دے رکھی تھی اور ان کی یہ درخواست اسمبلی فلور پر پڑھی بھی جاچکی ہے، اس وجہ سے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے ان ایم این ایز کے استعفے منظور نہیں کیے۔
ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے 22 جنوری کو پی ٹی آئی کے 43 مزید استعفے اپریل 2022ء سے منظورکیے اور ان ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کو مراسلہ بھی 22 جنوری کو ہی بھیجا گیا تھا۔
ادھر تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسمبلی تو اس وقت ربڑ اسٹیمپ بن کر رہ گئی ہے، شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ نہ لینا پڑے اس لیے راجہ ریاض کو بچا رہے ہیں، 172 لوگوں کی اکثریت شہباز شریف کے پاس نہیں رہی، یہ لوٹوں کے سہارے حکومت کرنا چاہتے ہیں۔
فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کے مزید 43 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے جانے پر ردِعمل میں کہا کہ ہم پہلے کہہ رہے تھے کہ استعفے منظور کیے جائیں، ہم نے الیکشن کمیشن کو لکھ کردیا کہ استعفوں کو ڈی نوٹیفائی نہ کیا جائے، حکمرانوں کا مقصد راجہ ریاض کو بچانا ہے کیونکہ راجہ ریاض وہ طوطا ہے جس میں شہبازشریف کی جان ہے حالاں کہ 40 فیصد اسمبلی خالی ہے اور لوگوں کا اعتبار ختم ہو گیا ہے۔
رہنما تحریک انصاف نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ 172 لوگوں کی اکثریت شہبازشریف کے پاس نہیں رہی، حکمرانوں نے پوری پارلیمنٹ کو 3 دن کے لیے بند کردیا، ملک کے بحران کا حل الیکشن کے بغیر ممکن نہیں، الیکشن کمیشن کٹھ پتلی ہے اور یہ کچھ نہیں کر سکتا، اسمبلی اس وقت صرف ربڑ اسٹیمپ بن کر رہ گئی، ہماری جماعت پرامن احتجاج پر یقین رکھتی ہے۔


مشہور خبریں۔
کورونا وائرس: ملک بھر مزید 56 افراد کا انتقال ہوگیا
?️ 30 مئی 2021اسلام آباد ( سچ خبریں)ملک بھر میں عالمی وباء کورونا وائرس سے
مئی
چارلی کرک کا قتل امریکی جمہوریت کی بنیادوں پر براہِ راست حملہ ہے
?️ 13 ستمبر 2025 چارلی کرک کا قتل امریکی جمہوریت کی بنیادوں پر براہِ راست حملہ
ستمبر
ایران کے خلاف امریکی پابندیاں غیر قانونی ہیں: اقوام متحدہ
?️ 15 فروری 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے ایک بیان میں تھیلیسیمیا
فروری
اقوام متحدہ سے غزہ کی جانب روانہ صمود کشتی کی حمایت کی درخواست
?️ 24 ستمبر 2025سچ خبریں: غزہ پٹی کے محاصرے کو توڑنے کی بین الاقوامی کمیٹی نے
ستمبر
ملائیشیا نے پاکستان طالبان تنازعات کے سفارتی حل پر زور دیا
?️ 5 دسمبر 2025سچ خبریں: پاکستان کے وزیر اعظم کے ساتھ فون کال میں ملائیشیا
دسمبر
اومیکرون کا قہر جاری، ماہرین نے اموات کا خدشہ ظاہر کردیا
?️ 17 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس پاکستان بھر میں بہت تیزی
جنوری
اسلام آباد میں آج بلدیاتی انتخابات کرانے کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر
?️ 31 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن نے آج اسلام آباد
دسمبر
ہم جو بھی کرتے ہیں حکومت سے پوچھ کے کرتے ہیں:آرمی چیف
?️ 26 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی 20
اپریل