?️
اسلام آباد (سچ خبریں) دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یومِ استحصال پر پاکستان کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کر رہا ہے۔ 5 اگست کے بھارتی اقدامات کشمیریوں کو بےاختیار بنانے کی کوشش ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان اور عوام یومِ استحصال کشمیر بھرپور انداز میں منا رہے ہیں۔ صدر، وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے کشمیریوں کی حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ مقبوضہ کشمیر تنازع کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔ 5 اگست کے بھارتی اقدامات کشمیریوں کو بےاختیار بنانے کی کوشش ہے۔
ذرائع کے مطابق ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ نے یو این اور او آئی سی سربراہان کو خطوط بھیجے، اقوامِ متحدہ کو کشمیریوں کو حقِ خودارادیت دینے کے وعدے پورے کرنے چاہیے۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بہتری اور سیاسی قیدیوں کی رہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکریٹری خارجہ نے اسلام آباد میں سفیروں کو مقبوضہ کشمیر پر بریفنگ دی، انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے قانونی، سیکیورٹی اور انسانی پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ یومِ استحصال کے موقع پر اسلام آباد میں اظہارِ یکجہتی واک کا انعقاد ہوا۔ واک کی قیادت وزیر خارجہ نے کی، جس میں وزارت کے افسران اور دیگر شریک ہوئے۔ ملک بھر میں سیمینارز، ریلیاں، نمائشیں اور تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ دنیا بھر میں پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کی شرکت سے آگاہی تقریبات ہوئیں۔


مشہور خبریں۔
وزیراعظم آج ” میراتھون ٹرانسمیشن” میں بذریعہ فون شرکت کریں گے
?️ 28 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سینیٹر فیصل جاوید کی جانب سے جاری بیان میں
مارچ
پنجاب میں لیپ ٹاپ منصوبہ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ
?️ 24 جون 2022لاہور(سچ خبریں)پنجاب حکومت نے صوبے میں لیپ ٹاپ منصوبہ دوبارہ شروع کرنے
جون
محمد یونس بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ بنے
?️ 7 اگست 2024سچ خبریں: فوجی رہنماؤں، طلباء مظاہرین اور سول سوسائٹی کے اراکین سے
اگست
بحیرہ روم ایک بار پھر تارکین وطن کی قتل گاہ
?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:بحیرہ روم میں ایک بر پھر غیر قانونی تارکین وطن کے
اپریل
آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے 2 حلقوں میں پی ٹی آئی نے میدان مار لیا
?️ 11 اکتوبر 2021میرپور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے
اکتوبر
القسام کا زمینی جنگ کے بارے میں اہم بیان
?️ 30 اکتوبر 2023سچ خبریں: عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان نے دشمن کی مبینہ فوجی
اکتوبر
سیدھی بات، ہمارے 16 ارکان نے پیسے لے کر خود کو بیچ دیا: عمران خان
?️ 5 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹ انتخابات میں ہار کے بعد وزیراعظم عمران
مارچ
امیر قطر کے دورہ عراق پر کیا ہوا؟
?️ 16 جون 2023سچ خبریں:قطر نے اعلان کیا ہے کہ وہ عراق کے کچھ حصوں
جون