?️
اسلام آباد {سچ خبریں} فوادچوہدری نے کہا کہ انتخابات میں پیپلزپارٹی کی جانب سے کرپٹ اقدامات پر پی ٹی آئی نے ریفرنس دائر کردیا ہے۔آرٹیکل 218 ، 219 اور 220 لاگو ہوگا جو کہ مجرمانہ قانون ہے۔ سیکشن ون سکس سیونٹی ون پی پی سی اس پر لاگو ہوتا ہے اور یہ ووٹر فراڈ اور قانون کی خلاف ورزی ہے،اس پر3 سال قید کی سزا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کی ووٹ فراڈ سے متعلق جو ویڈیو سامنے آئی اس کا الیکشن کمیشن کے کہنے پر صرف ایک گھنٹے میں فرانسسک آڈٹ ہوسکتا ہے۔
وفاقی وزیرفواد چوہدری نے کہا ہے کہ اوپن ووٹنگ یا انتخابی اصلاحات کےلیےاپوزیشن مخالف ہے کیوں کہ ان کوامیدوارخریدنےہوتےہیں اوریہ پاکستان کی بدقسمتی ہے۔
بدھ کو سماء کے پروگرام نیا دن میں بات کرتےہوئے وفاقی وزیروزیرفواد چوہدری نے کہا کہ ہرانتخابات میں پیپلزپارٹی امیدواروں کوخریدتی ہے اور بکنے والےہرپارٹی میں موجود ہیں جن میں پی ٹی آئی اور پاکستان مسلم لیگ ن بھی شامل ہے۔ انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو امیدوار خریدنے سے کوئی فرق اور مسئلہ ہی نہیں ہوتا اور یہ اس کو معمول کی کارروائی سمجھتے ہیں۔
فوادچوہدری نےمزید کہا کہ سینیٹ انتخابات روکنا نہیں چاہتےہیں اورآسانی سے جیت جائیں گے۔ ایسے انتخابات کا انعقاد چاہتے ہیں جس پر لوگوں کواعتماد ہو۔ہربار انتخابات میں پتہ چلتا ہے کہ کسی نے کروڑوں روپے لے لئے اور کسی نے دے دئیے۔اس سے اداروں پر لوگوں کا اعتماد نہیں رہتا۔
حفیظ شیخ سےمتعلق انھوں نےکہا کہ وہ پیپلزپارٹی کے وزیرخزانہ رہے ہیں اور پاکستان میں تمام ٹیکنوکریٹ میں سب سے اہم ہیں۔سینیٹ سیاسی فورم نہیں ہے اور یہاں ایکسپرٹس اور ٹیکنوکریٹس آتےہیں۔
انھوں نے دعویٰ کیا کہ سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی 180 سے زیادہ ووٹ حاصل کرےگی۔اپوزیشن کے 155 ووٹ ہونگے۔


مشہور خبریں۔
ایران افغانستان تعلقات خراب کرنے کی کوشش
?️ 13 اپریل 2022سچ خبریں:افغانستان میں تعینات ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران میں افغان
اپریل
یوکرین شام سے دہشتگرد لا رہا ہے لڑنے کے لیے:روس
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:روس کے نائب وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ کیف
مارچ
صیہونی ایک بار پھر سعودی عرب سے خوش
?️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں: سیاحت سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لیے
ستمبر
ریاض میں دمشق کا سفارت خانہ دوبارہ کھلا
?️ 1 اکتوبر 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شام کا سفارت خانہ دوبارہ
اکتوبر
صیہونی وزیر اعظم کے گھر کے سامنے مخالفین کا مظاہرہ
?️ 19 دسمبر 2021سچ خبریں:صیہونی وزیراعظم نفتالی بینیٹ کے مخالفین نے ان کی رہائش گاہ
دسمبر
وفاق سے رشتہ ایسا ہےکہ تعلقات میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے: جسٹس منصور علی شاہ
?️ 2 جون 2024 لاہور: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور
جون
حماس کے پاس اسرائیل کے ساتھ جنگ کے سوا کوئی چارہ کیوں نہیں تھا ؟
?️ 21 اکتوبر 2023سچ خبریں:مزاحمتی گروہوں کی حالیہ کارروائیوں نے مقبوضہ علاقوں میں اہم نشانات
اکتوبر
یمن جنگ کی آگ اب اس ملک تک محدود نہیں رہے گی:یمنی نائب وزیر اعظم
?️ 3 مئی 2023سچ خبریں:یمنی قومی نجات حکومت کے نائب وزیر اعظم نے اس بات
مئی