?️
اسلام آباد {سچ خبریں} وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب الیکشن کمیشن انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے۔‘
پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ’سیکریسی دائمی نہیں ہے اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔‘
ان کا کہنا ہے کہ ’الیکشن کمیشن سینیٹ انتخابات کو صاف اور شفاف بنانے کے لیے بیلٹ پیپر پر بار کوڈ اور دیگر ذرائع کا استعمال کرے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’وقت کے تقاضے اور ہیں اور زمینی حقائق اور ہیں، ماضی میں سینیٹ الیکشنز میں ہمیشہ پیسے کا استعمال ہوتا رہا ہے، ہم چاہتے کہ انتخابات صاف اور شفاف ہوں۔‘
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’شفافیت کے لیے یہ ایک زبردست فیصلہ اور پاکستان کی جیت ہے۔‘
سپریم کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ’یہ کوئی حتمی بات نہیں، تاقیامت الیکشن خفیہ نہیں رہ سکتا۔‘
’اس سے قبل کروڑوں روپے دے کر ووٹروں کو خریدا جاتا تھا، اب سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ چوری کا راستہ روکیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’اب دیکھنا یہ ہے کہ الیکشن کمیشن سینیٹ انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے کیا طریقہ کار اختیار کرتا ہے۔‘
فیصل جاوید خان کا کہنا تھا کہ ’عمران خان نے الیکشنز میں شفافیت کے لیے طویل جدوجہد کی اور اپنے 20 ارکان صوبائی اسمبلی کو فارغ کر کے شاندار مثال قائم کی۔‘
مشہور خبریں۔
صہیونی فوج کے اڈے میں دراندازی
?️ 21 مارچ 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے اسرائیلی فوج کے ترجمان کے
مارچ
خاتون جج دھمکی کیس: عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
?️ 29 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف
مارچ
حکومت کی جانب سے میانوالی کی عوام کو بہترین تحفہ
?️ 26 مارچ 2021میانوالی (سچ خبریں) پارلیمانی سیکرٹری بلدیات پنجاب و ممبر سنڈیکیٹ اینڈ فنا
مارچ
اسرائیلی حکومت میں اخلاقی سکینڈلز کے رجحان میں شدت
?️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں: اسرائیلی فوج کے ایک سینئر افسر نے جلبوع جیل میں
دسمبر
اقوام متحدہ کے چارٹر امریکی سیاسی مقاصد پر قربان
?️ 17 دسمبر 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ نے خواتین کی حیثیت سے متعلق اس ادارے کے
دسمبر
ایک سال میں امریکہ نے صیہونیوں کی کتنی امداد کی؟صیہونی اخبار کی زبانی
?️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ اس ریاست کو
اکتوبر
قومی اسمبلی نے کس کے حق میں کیا فیصلہ
?️ 6 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ایوان بالا میں اسلام آباد کی نشست پر اپ
مارچ
امریکہ کا سب سے بڑا معاشی ہتھیار بیکار
?️ 29 دسمبر 2022سچ خبریں: فارن افیئرز میگزین نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے
دسمبر