?️
پشاور (سچ خبریں) خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات، حکومتی جماعت پر پیسوں کی تقسیم کا الزام۔ الزامات کی تحقیقات جاری ہیں، بلدیات کے اعلیٰ عہدوں کے لیے بھی امیدواروں کی اکثریت انہی خاندانوں کی ہے جو پہلے ہی صوبائی اور مرکزی سیاست پر چھائے ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں 19 دسمبر کو شیڈول بلدیاتی انتخابات کی کمپین کا آج بروز جمعہ آخری دن ہے۔
الیکشن کمپین کے دوران حکومتی جماعت پر پیسوں کی تقسیم اور اقرباء پروری کے الزامات ہیں۔ سینئر اینکر پرسن عائشہ بخش نے اپنے پروگروام میں انکشاف کیا ہے کہ حکمران جماعت تحریک انصاف پر انتخابی مہم کے دوران پیسے تقسیم کرنے کے الزامات عائد ہوئے ہیں جن کی تحقیقات ہونا ابھی باقی ہیں۔
اینکر پرسن نے انکشاف کیا ہے کہ بلدیات کے اہم عہدوں پر بھی اقرباء پروری دیکھنے میں آ رہی ہے کیونکہ اعلیٰ عہدوں کے لیے نامزد امیدوار انہی خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں جو پہلے ہی صوبائی اور مرکزی حکومت میں اعلیٰ عہدوں پر براجمان ہیں۔
اپنی گفتگو میں اینکر پرسن کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات جو کہ خالصتاََ عوامی انتخابات سمجھے جاتے ہیں وہ بھی اب عوامی نہیں رہے، انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن بھی اب سیاسی ایلٹ کا کلب بن چکا ہے۔
مشہور خبریں۔
سعودی عرب کو افغانستان میں طالبان کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد ایک نئی مشکل کا سامنا
?️ 21 اگست 2021سچ خبریں:ایک امریکی میگزین نے لکھا ہے کہ جب سے طالبان نے
اگست
بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر صیہونیوں کی موجودگی
?️ 21 اگست 2022سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ کی ایک رکن نے سکیورٹی تحفظ کے معاہدے کے
اگست
نامعلوم ڈرون کی وجہ سے صیہونی ہوائی اڈے کی سرگرمیوں میں خلل
?️ 28 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اس ریاست کے بین
اگست
’مزید برداشت نہیں کیا جائے گا‘ وزیراعظم، سابق صدر نے فوجی افسران پر الزامات کو ناقابل قبول قرار دے دیا
?️ 8 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر مملکت آصف علی
مئی
تعلیمی اداروں سے متعلق حکومت سندھ کے اہم فیصلے
?️ 5 ستمبر 2021کراچی(سچ خبریں) طلبا اور تعلیمی اداروں سے متعلق سندھ حکومت نے اہم
ستمبر
تائیوان کے قریب چین کی سب سے بڑی فوجی مشق کا آغاز
?️ 4 اگست 2022سچ خبریں: تائیوان کے ارد گرد چین کی سب سے بڑی
اگست
ایران کے ساتھ بات چیت اچھی ہو رہی ہے: ٹرمپ
?️ 13 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور امریکہ کے درمیان
اپریل
اسرائیلی فوج کے جرائم پر تنقید کے جواب میں کنیسٹ کے رکن کی معطلی
?️ 12 نومبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے میڈیا نے اعلان کیا کہ اسرائیلی کنیسٹ
نومبر