27 ویں ترمیم منظور: اسحاق ڈار کی سینیٹرز اور اتحادی جماعتوں کو مبارکباد

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ یہ ایک تاریخی بل تھا،27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر سینیٹرز کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں۔

سینیٹ اجلاس کے وقفہ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ میثاق جمہوریت میں آئینی عدالت کا قیام شامل تھا، آئینی عدالت کی دوسری عدالتوں سےعلیٰحدگی ایک بڑی پیشرفت ہے، یہ ایک بڑی خوش آئند تبدیلی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ چیف جسٹس پاکستان سمیت تمام ججزکی سنیارٹی برقرار رہے گی، آئینی عدالت کی دوسری عدالتوں سے علیٰحدگی بڑی پیشرفت ہے۔

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی اہم بل تھا، منظوری پرتمام سینیٹرز اتحادیوں او رآزاد اراکین کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں، دنیا کے کئی ملکوں میں آئینی عدالت موجود ہے، آئینی ترمیم عدالتی نظام میں بہتری کے لیے کی گئی ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ آئینی عدالت کے قیام کے حوالے سے ترامیم پر تمام اسٹیک ہولڈرز مبارکباد کے مستحق ہیں، وعدے کے مطابق بل پہلے سینیٹ میں لائے اور تمام سینیٹرز کو اظہار خیال کا موقع دیا گیا، مشترکہ پارلیمانی کمیٹی دونوں ایوان کے ارکان پرمشتمل تھی۔

اُن کا کہنا تھا کہ تمام معاملات کو باہمی مشاورت اور افہام و تفہیم سے حل کریں گے، اٹھارہویں ترمیم میں خیبرپختونخوا کا نام تبدیل ہوا، خیبرپختونخوا کا نام عوامی نیشنل پارٹی کے مطالبے پر تبدیل کیا گیا، یہ ایک ٹیم ورک ہے، سب کومبارک ہو۔ نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ اے این پی کا دوبارہ مطالبہ آیا ہے کہ صوبے کا نام صرف پختونخوا ہونا چاہیے، صوبے کے نام کی تبدیلی پر مزید مشاورت ہو گی، ایم کیو ایم کی پیش کی گئی بلدیاتی نظام سے متعلق ترمیم پر بھی مزید مشاورت ہوگی۔

مشہور خبریں۔

کشمیری عوام نے 6 سے 13 جولائی تک ہفتہ شہداء منانے کا اعلان کردیا

?️ 3 جولائی 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی حکومت کی جانب سے برہان وانی سمیت متعدد

غزہ استقامت کے کمانڈروں کے قتل کا منصوبہ ناکام: صہیونی تجزیہ نگار

?️ 14 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے تجزیہ کاروں اور صحافیوں نے متفقہ طور پر

یو اے ای کی جیلوں میں ہونے والے تشدد کی کہانی؛ یورپی خاتون کی زبانی

?️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں:فن لینڈ کی انسانی حقوق کی محافظ ایک خاتوں نے اعلان

کیا غزہ میں بھی بوسنیا کی طرح نسل کشی کی جا رہی ہے؟

?️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں: الجزیرہ چینل کے انگریزی بولٹن کا کہنا ہے کہ غزہ

ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی، انٹربینک میں روپیہ کی قدر میں بہتری

?️ 3 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی

رانا شمیم کیس: اصل بیانِ حلفی جمع کرانے کی ہدایت

?️ 30 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کو

پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کی بھرپور کوشش کریں گے: وزیراعظم

?️ 9 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں)  وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں ایل ڈی اے سٹی

ہندوستان ٹائمز: اگر بھارت پیچھے ہٹتا ہے تو اسلام آباد کشیدگی ختم کرنے کے لیے تیار ہے

?️ 8 مئی 2025سچ خبریں: جنوبی ایشیا کی دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے